پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس نیول ہیڈکوارٹر اسلام آباد میں اختتام پذیر

Date:

پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوئی۔ کانفرنس کی صدارت چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف، نشانِ امتیاز ملٹری نے کی۔

کانفرنس کے دوران چیف آف دی نیول اسٹاف نے اس بات پر زور دیا کہ بحری خطے میں روایتی اور غیر روایتی چیلنجز سے مؤثر طور پر نمٹنے کے لیے پاک بحریہ کی ہمہ وقت جنگی تیاریوں کو برقرار رکھنا نہایت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک بحریہ علاقائی امن، استحکام اور سمندری تحفظ کو یقینی بنانے میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے۔

ایڈمرل نوید اشرف نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاک بحریہ قومی خودمختاری کے تحفظ اور سمندری سرحدوں کے دفاع کے لیے ہر لمحہ تیار ہے۔

کانفرنس کے شرکاء نے پاک بحریہ کی عملی تیاریوں، جاری منصوبوں اور آئندہ اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس دوران پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس کی تیاریوں پر بھی غور کیا گیا، جو پاکستان کی سمندری صلاحیتوں کے فروغ اور علاقائی تعاون کے فروغ کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم کے طور پر تسلیم کی جاتی ہے۔

یہ کانفرنس پاک بحریہ کا اعلیٰ سطحی فیصلہ سازی کا فورم ہے، جس میں چیف آف دی نیول اسٹاف، پرنسپل اسٹاف آفیسرز اور فیلڈ کمانڈرز قومی سلامتی کے اہداف کے مطابق بحری حکمتِ عملی، آپریشنل تیاریوں اور پالیسی ترجیحات پر مشاورت کرتے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

ایران فُٹبال ورلڈ کپ کے میچز امریکا میں کھیلے گا،فیفا صدر کا اعلان

جیانی انفینٹینو نے کہا ہے کہ ایران اس سال...

پاکستان اور چین کے اداروں کے درمیان دو مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدے پر دستخط

 صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان اور چین...

متحدہ عرب امارات نے اپنے شہریوں کے ایران، لبنان اور عراق سفر پر پابندی عائد کر دی

متحدہ عرب امارات نے’خطے میں موجودہ پیش رفت کی...

وزیر اعظم شہباز شریف نے پانچ سالہ وزیراعظم اپنا گھر پروگرام کا افتتاح کر دیا

وزیر اعظم شہباز شریف نے پانچ سالہ وزیراعظم اپنا...