ترکیہ اور قطر کی سہولت کاری میں استنبول میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان اہم مذاکرات جاری

Date:

پاکستان اور افغانستان کے درمیان اعلیٰ سطحی سیکیورٹی مذاکرات کا نیا دور ترکیہ کے شہر استنبول میں جاری ہے، جس میں دونوں ممالک کے اعلیٰ سیکیورٹی حکام شرکت کر رہے ہیں۔ مذاکرات کا محور افغان سرزمین سے پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات کی روک تھام ہے۔

ترکیہ اور قطر ان مذاکراتی عمل میں سہولت کار کے طور پر سرگرم کردار ادا کر رہے ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے ترک وزیر داخلہ سے ملاقات میں مذاکرات کے انعقاد پر ترکیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان انسدادِ دہشت گردی، پولیس ٹریننگ، تجارت اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید بڑھانا چاہتا ہے۔

ذرائع کے مطابق، حالیہ مذاکرات اس وقت ہو رہے ہیں جب دوحا میں ہونے والی بات چیت کے بعد سرحدی جھڑپوں کے تناظر میں عارضی جنگ بندی پر اتفاق کیا گیا تھا، جسے اب 6 نومبر تک توسیع دے دی گئی ہے۔

ترکیہ کی وزارتِ خارجہ کے مطابق، فریقین جنگ بندی کے نگرانی و تصدیقی نظام پر بھی متفق ہو گئے ہیں، تاکہ خلاف ورزی کی صورت میں فوری کارروائی کی جا سکے۔

پاکستانی وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے واضح کیا کہ پاکستان امن کے لیے سنجیدہ اور دعاگو ہے، لیکن اگر افغانستان کی سرزمین سے پاکستان پر حملہ ہوا تو ملک اپنے دفاع کے لیے تیار ہے۔

اسلام آباد میں سیکیورٹی حکام نے تصدیق کی کہ پاکستان کا بنیادی مطالبہ یہی ہے کہ افغان عبوری حکومت اپنی سرزمین کو دہشت گرد سرگرمیوں کے لیے استعمال ہونے سے روکے اور اس سلسلے میں قابلِ تصدیق اقدامات کرے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

مشہد میں شہید آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی تدفین، لاکھوں سوگواروں کی شرکت

ایران کے شہید سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ...

غیر ملکی طاقتوں کا آبنائے ہرمز میں کوئی مفاد یا جواز نہیں ہے،پاسداران انقلاب

ایران کی پاسداران انقلاب نے آبنائے ہرمز کے حوالے...

گلگت بلتستان جرنلسٹ فورم راولپنڈی اسلام آبادکابینہ کی تقریبِ حلف برداری،وزیراعلیٰ امجد حسین آزر نےحلف لیا

**اسلام آباد:گلگت بلتستان جرنلسٹ فورم راولپنڈی اسلام آباد کی...