سرگودھا میں دلہے میاں کے ساتھ ہاتھ ہوگیا،برات لے کر پہنچا تو دلہن کسی اور کی ہوچکی تھی

Date:

سرگودھا کے رہائشی دلہا کے ساتھ شادی کے روز ایک انوکھا واقعہ پیش آیا۔دلہا میاں  اپنی برات لے کر چنیوٹ پہنچا تو یہ معلوم ہوا کہ دلہن کو اس کے والدین پہلے ہی کسی اور کے ساتھ بیاہ کر رخصت کر چکے ہیں۔

دلہا کے مطابق دلہن کے گھر والوں نے شادی کے اخراجات خود برداشت کرنے کا مطالبہ کیا تھا، جس کے لیے اس نے اپنے مال مویشی فروخت کر کے تقریباً آٹھ لاکھ روپے خرچ کیے۔

تاہم تمام تیاریاں مکمل ہونے کے باوجود دلہن اسے نہ مل سکی۔ واقعہ کے بعد دلہا نے پولیس ہیلپ لائن پر اطلاع دی، جس پر پولیس نے دونوں خاندانوں کو تھانے بلا کر پوچھ گچھ کی اور مزید تفتیش کے لیے پیر کے روز دوبارہ طلب کر لیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی کرپشن سے متعلق پاکستان کی رپورٹ میں پریشان کن انکشافات

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کے کرپشن پرسیپشنز انڈیکس (CPI) 2025 میں...

صدر ٹرمپ کا ایک بارپھر ایران کے خلاف فوجی کارروائی کی دھمکی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر...

وفاقی حکومت نے بجلی کے گھریلو صارفین پر فکسڈ چارجز عائد کر دیے

وفاقی حکومت نے بجلی کے گھریلو صارفین پر فکسڈ...