وفاقی کابینہ نے ستائیس ویں آئینی ترمیم کی منظوری دے دی

Date:

وفاقی کابینہ نے 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری دے دی ۔ وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے شہر باکو سے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس کی صدارت کی،

کابینہ اجلاس میں وزیر دفاع خواجہ آصف، مصدق ملک، رانا ثنا اللہ، ریاض حسین پیرزادہ، عون چوہدری، شزرہ منصب، قیصر احمد شیخ، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان سمیت دیگر ارکان شریک ہوئے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق وزیر قانون نے 27ویں آئینی ترمیم پر کابینہ کو تفصیلی بریفنگ دی، جبکہ اجلاس میں پیپلز پارٹی کی تجاویز پر بھی غور کیا گیا۔ مجوزہ ترمیم کے تحت کمانڈر آف ڈیفنس فورسز کا نیا عہدہ متعارف کروایا جا رہا ہے، جو چیف آف آرمی اسٹاف کے پاس ہی ہوگا۔

ترمیم میں وفاقی آئینی عدالت کے قیام، ہائیکورٹ کے ججز کی مشترکہ سینیارٹی لسٹ اور سپریم جوڈیشل کمیشن کو یہ اختیار دینے کی تجاویز بھی شامل ہیں کہ وہ ججز کی مرضی کے بغیر ہائیکورٹس یا ان کے علاقائی بنچز کے درمیان تبادلے کر سکے۔

ذرائع کے مطابق 27ویں آئینی ترمیم کا مسودہ آج ہی سینیٹ اجلاس میں بطور ضمنی ایجنڈا پیش کیے جانے کا امکان ہے، جس کے بعد اسے سینیٹ کی قانون و انصاف کمیٹی کے سپرد کیا جائے گا۔ سینیٹ کا اجلاس اتوار کو بھی جاری رہنے کا امکان ہے، جہاں ترمیم پر بحث کے بعد پیر کو اس کی منظوری دی جا سکتی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئینی ترمیم کی پیشکش کے دوران اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے احتجاج کا بھی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

ابو ظہبی میں نیوکلیئر پاور پلانٹ کے نزدیک ڈرون حملے کے نتیجے میں آتشزدگی

ابوظہبی میں نیوکلیئر پاور پلانٹ کے قریب مبینہ ڈرون...

اسرائیل کی خفیہ میزائل فیکٹری میں خوفناک دھماکا،پورے خطے میں ہلچل مچ گئی

اسرائیل کی اہم دفاعی کمپنی ٹومر کی میزائل انجن...

توشہ خانہ کا نیا ریکارڈ سامنے آگیا،کس کس کو تحائف ملے؟

اسلام آباد میں کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری...