افغانستان سے ڈرون حملہ، تاجکستان میں 3 چینی شہری ہلاک

Date:

افغانستان سے سرحد پار کیے جانے والے ایک ڈرون حملےکے نتیجےمیں تاجکستان کے صوبہ ختلان میں تین چینی شہری ہلاک ہوگئے۔

یہ واقعہ 26 نومبر کی شب تاجکستان کے ضلع شمس الدین شاہین اور افغانستان کے صوبہ بدخشاں کے ضلع شہرِ بزرگ کے درمیان سرحدی علاقے میں پیش آیا۔

تاجک وزارت خارجہ کے بیان کے مطابق، حملہ جنوبی تاجکستان میں ایک چینی کمپنی پر کیا گیا اور ہلاک ہونے والے افراد اس کمپنی کے ملازمین تھے۔

وزارت خارجہ نے کہا کہ تاجکستان سرحدی علاقوں میں امن اور سکیورٹی قائم رکھنے کے لیے مسلسل اقدامات کر رہا ہے، تاہم افغانستان میں موجود مجرمانہ گروہوں کی سرگرمیاں جاری ہیں۔

تاجک حکام نے افغان حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سرحدی امن و استحکام کو یقینی بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کرے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق افغان عسکریت پسند تاجکستان کی سرحد کے ساتھ پہاڑی علاقوں میں سرگرم ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

چینی کمپنی نے نیا ہائپر سونک میزائل YKJ-1000 متعارف کروا دیا

بیجنگ: چینی نجی خلائی کمپنی Lingkong Tianxing Technology نے...

ہیما مالنی نے ابھیشیک بچن کو داماد بنانے کی خواہش ظاہر کی تھی، ایشا دیول کا انکشاف

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی وڈ کی سینئر...