بدمعاشی دکھائی تو گورنر راج بھی لگ سکتا ہے،سینیٹر فیصل واؤڈا

Date:

سینیٹر فیصل واوڈا نے خبردار کیا ہے کہ اگر 26 نومبر سے قبل جو تڑی لگانے کی بات کی جا رہی ہے وہ جاری رہی تو سخت ردِعمل سامنے آ سکتا ہے، حتیٰ کہ خیبر پختونخوا میں گورنر راج بھی نافذ ہو سکتا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیاسی مسائل کا واحد حل وزیراعظم شہباز شریف اور صدر آصف علی زرداری سے مذاکرات ہیں، کیونکہ "ہر مسئلے کی چابی صدر زرداری کے پاس ہوتی ہے۔

فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ کو اپنی ذمہ داریاں پوری کرنی چاہئیں، اگر وہ ایسا نہ کر سکے تو گورنر راج کا نفاذ کوئی خدشہ نہیں بلکہ حقیقت بن سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ فیصل کریم کنڈی ہی گورنر خیبر پختونخوا رہیں، تاہم اگر کوئی نیا نام سامنے آیا تو وہ غیر سیاسی نہیں ہونا چاہیے۔ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی خواہش رکھنے والوں پر طنز کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ "دیوار پر سر مارنے سے کچھ حاصل نہیں ہوگا۔”

انہوں نے مزید کہا کہ سی ڈی ایف (چیف آف ڈیفنس فورسز) کے نوٹیفکیشن کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں، یہ آج نہیں تو کل، کل نہیں تو پرسوں جاری ہو جائے گا۔ نواز شریف کے اسمبلی آمد اور بیان کو انہوں نے حکومت کے ساتھ یکجہتی کی علامت قرار دیا۔

سینیٹر واوڈا نے مشورہ دیا کہ خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ ہائی کورٹ کے احکامات کے بعد انتہائی احتیاط سے حکومتی ذمہ داریاں نبھائیں، کیونکہ معمولی غلطی بھی ان کی نااہلی کا سبب بن سکتی ہے۔

سابق چیف جسٹس ثاقب نثار اور سابق آرمی چیف جنرل باجوہ کے خلاف کارروائی کے سوال پر انہوں نے کہا کہ جو کام 75 سال میں نہیں ہوا، وہ آئندہ 75 سال میں بھی نہیں ہوگا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

ایکس میں تکنیکی خلل، لاکھوں صارفین سروس سے محروم

سان فرانسسکو (ڈیلی پاکستان آن لائن) – ایلون مسک...

ٹرمپ کا اعلان: گرین لینڈ منصوبے کی حمایت نہ کرنے والے ممالک پر ٹیرف عائد کیا جا سکتا ہے

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) – امریکی صدر ڈونلڈ...

مذاکرات کا سازگار ماحول موجود نہیں، اصولوں پر بات کرنے والے ہم سے رابطہ کریں: سلمان اکرم راجا

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) – پاکستان تحریک...

پاکستان سے تعلقات حقیقی معنوں میں باہمی طور پر مفید ہیں، روسی صدر پیوٹن کا بیان

پاکستان سے تعلقات حقیقی معنوں میں باہمی طور پر...