پی ٹی آئی کے رہنما اسد قیصر نے خیبر پختونخوا میں گورنر کی تبدیلی اور گورنر راج سے متعلق خبروں کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ ایک وفاقی وزیر کی جانب سے ان اطلاعات کی تصدیق نہایت افسوسناک ہے اور قابلِ مذمت اقدام ہے۔
پارلیمنٹ میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ خیبر پختونخوا کی حکومت عوام کے ووٹوں سے منتخب حکومت ہے، جس کے مینڈیٹ کا احترام کیا جانا چاہیے۔
انہوں نے الزام عائد کیا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے گورنر راج کی باتیں کرنا صوبے میں مزید انتشار اور عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش ہے، جو نہ ملک کے مفاد میں ہے اور نہ ہی خیبر پختونخوا کے۔

پی ٹی آئی رہنما کے مطابق ایسے اقدامات نہ صرف سنگین سیاسی نتائج پیدا کریں گے بلکہ عوامی مینڈیٹ کی توہین بھی تصور ہوں گے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ وفاقی حکومت عوامی رائے کا احترام کرے اور صوبے میں غیر ضروری سیاسی کشیدگی پیدا کرنے سے گریز کرے۔


