وزیراعظم نےفیلڈ مارشل کی بطور سی ڈی ایف تعیناتی کی سمری صدر مملکت کو بھجوا دی

Date:

 وزیراعظم شہباز شریف نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بطور چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز  تعیناتی کی سمری منظوری کے بعد ایوان صدر کو بھجوا دی ہے۔

ذرائع کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر ایک ساتھ آرمی چیف اور چیف آف ڈیفنس فورسز کے فرائض انجام دیں گے، اور یہ تعیناتی پانچ سال کے لیے ہوگی۔
یہ تعیناتی تاریخی حیثیت رکھتی ہے کیونکہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ملک کے پہلے چیف آف ڈیفنس فورسز ہوں گے۔

اسی دوران وزیراعظم نے چیف آف ایئر اسٹاف، ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی مدت ملازمت میں بھی دو سال کی توسیع کی منظوری دے دی ہے۔ اس توسیع کا اطلاق ان کی موجودہ پانچ سالہ مدت ملازمت کے مارچ 2026 میں مکمل ہونے کے بعد ہوگا۔

یہ فیصلے پاکستانی مسلح افواج میں قیادت کے استحکام اور ملکی دفاعی اہداف کے مؤثر نفاذ کے تناظر میں کیے گئے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

ملائیشیا میں سابق افغان وزیراعظم گلبدین حکمتیار کی طبیعت ناساز،اسپتال منتقل

ملائیشیا میں افغان رہنما اور افغانستان کے سابق وزیراعظم...

ملک میں ہونے والے پر تشدد مظاہروں کے ذمہ داری ٹرمپ ہیں، ایرانی سپریم لیڈر

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے...

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ،ٹیم بھارت نہیں بھیجیں گے، بنگلادیش کرکٹ بورڈ موقف پر ڈٹ گیا

بنگلا دیش کرکٹ بورڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے...