حکومت نے عظمیٰ خان کی عمران خان سے ملاقات پر پابندی عائد کردی

Date:

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے عظمیٰ خان کی بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات پر پابندی عائد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اب اڈیالہ جیل کے باہر کسی کو تماشا لگانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ جن لوگوں نے قانون کی خلاف ورزی کی ہے، ان کی اب عمران خان سے ملاقات نہیں ہوگی۔

اعظم نذیر تارڑ نے مزید بتایا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف عدالتوں میں متعدد کیسز زیرِ سماعت ہیں، جن میں سے کچھ میں وہ سزا یافتہ ہیں اور کچھ میں ضمانت کی درخواستیں زیرِ غور ہیں۔ ان کیسز میں 9 مئی کے واقعے، نیب اور ایف آئی اے کے مقدمات شامل ہیں۔

وفاقی حکومت کا یہ اقدام قانون کی بالادستی کو یقینی بنانے اور جیل کے باہر سیاسی مظاہروں کے ذریعے عوامی یا میڈیا تماشا لگانے کی روایت کو روکنے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

وزیراعظم نے ایئر چیف کی مدت ملازمت میں 2 سال توسیع کی منظوری دیدی

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے چیف آف ایئر...

وزیراعظم نےفیلڈ مارشل کی بطور سی ڈی ایف تعیناتی کی سمری صدر مملکت کو بھجوا دی

 وزیراعظم شہباز شریف نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر...