بنگلادیش:طالب علم رہنما عثمان ہادی کی نماز جنازہ، محمد یونس سمیت ہزاروں افراد کی شرکت

Date:

بنگلادیش میں طلبہ تحریک کے نمایاں رہنما اور انقلاب منچہ کے ترجمان شریف عثمان ہادی کو ڈھاکا میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

بنگلادیشی میڈیا کے مطابق شریف عثمان ہادی سنگاپور کے جنرل اسپتال میں دورانِ علاج انتقال کر گئے تھے۔ انہیں 12 دسمبر کو ڈھاکا کے علاقے پرانا پلٹن میں انتخابی مہم کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں سر پر گولی لگی تھی۔

زخمی حالت میں پہلے ڈھاکا میڈیکل کالج اسپتال، پھر ایور کیئر اسپتال منتقل کیا گیا، بعد ازاں 15 دسمبر کو بہتر علاج کے لیے سنگاپور لے جایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔

مرحوم کی نمازِ جنازہ پارلیمنٹ کے ساؤتھ پلازا میں ادا کی گئی، جس میں بنگلادیش کے چیف ایڈوائزر محمد یونس سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ جنازے کے بعد انہیں آہوں اور سسکیوں کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا۔

گزشتہ روز شریف عثمان ہادی کی میت سنگاپور سے ڈھاکا لائی گئی تھی۔ ان کے انتقال پر چیف ایڈوائزر نے ایک روزہ سوگ کا اعلان بھی کیا تھا۔

شریف عثمان ہادی جولائی 2025 میں حسینہ واجد حکومت کے خاتمے کا سبب بننے والی طلبہ تحریک کے اہم رہنما تھے اور تحریک کے سیاسی پلیٹ فارم “انقلاب منچہ” کے ترجمان کی حیثیت سے سرگرم تھے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

پاکستان کو ایران اور امریکامذاکرات میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے،ترجمان دفتر خارجہ۔

پاکستان کو ایران اور امریکا کے درمیان بڑھتی ہوئی...

محمد علی جناح کی آغوش میں

تحریر انصار مدنی پاکستان کے مختلف خطّوں میں بسنے والے...

ملتان ڈویژن میں جدید الیکٹرک بس سروس کا آغاز، 114 بسیں چلانے کا فیصلہ

پنجاب حکومت نے ملتان ڈویژن میں جدید، محفوظ اور...

اسلامی ممالک کے فوجی انسدادِ دہشت گردی اتحاد کا پاکستان کا تاریخی دورہ

اسلامی ممالک کے فوجی انسدادِ دہشت گردی اتحاد (IMCTC)...