بھارتی فوج کی سوشل میڈیا پر پابندی کے پس پردہ چھپے تلخ حقائق آشکار

Date:

بھارتی فوج کی جانب سے سوشل میڈیا کے استعمال پر نئی پابندیوں کے پس پردہ کئی تلخ حقائق سامنے آ رہے ہیں، جو مودی حکومت اور بھارتی عسکری قیادت پر بڑھتی تنقید کے ردعمل کے طور پر دیکھے جا رہے ہیں۔

بی بی سی کے مطابق بھارتی فوج نے ایک نئی سوشل میڈیا پالیسی جاری کی ہے جس کے تحت انسٹاگرام، فیس بک، ایکس اور دیگر ایپلیکیشنز پر فوجی اہلکاروں کے تبصرے، لائیک کرنے یا مواد شیئر کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

اگرچہ بھارت میں سوشل میڈیا پر کنٹرول اور فوجی اداروں کی سرگرمیوں پر قدغن کوئی نیا معاملہ نہیں، تاہم اس بار فوجیوں کے سوشل میڈیا استعمال کو سختی سے محدود کرنے کے فیصلے نے کئی سنگین سوالات کو جنم دیا ہے۔

بظاہر اس اقدام کو سکیورٹی خدشات سے جوڑا جا رہا ہے مگر مبصرین کے مطابق اس کے پس منظر میں بھارتی فوج کے اندر بڑھتی بے چینی، حکومتی پالیسیوں پر کھلی تنقید اور فوج کو ہندوتوا نظریے کے زیر اثر لانے کے خدشات کارفرما ہیں۔

یہ پابندی ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب فوجی اہلکار اور سابق افسران سوشل میڈیا پر مودی حکومت اور عسکری قیادت پر تنقید کرتے دکھائی دے رہے تھے، جبکہ یہ تاثر بھی مضبوط ہوا کہ مودی حکومت فوج کو نظریاتی رنگ دینے کی کوشش کر رہی ہے۔

حالیہ عرصے میں بھارتی آرمی چیف کی مذہبی رسومات میں شرکت اور اس کی تشہیر پر بھی سوشل میڈیا پر شدید تنقید سامنے آئی، اسی طرح ایک عیسائی فوجی سپاہی سیموئیل کمالیسن کے کورٹ مارشل کا معاملہ بھی بحث کا موضوع بنا رہا، جن کے بارے میں اطلاعات ہیں کہ انہوں نے ہندو مذہبی رسومات ادا کرنے سے انکار کیا تھا۔

بہار میں فوجی وردیاں پہن کر حکومت مخالف نعرے بازی کی ویڈیوز کے وائرل ہونے، بھارتی فوجیوں میں خودکشیوں، کمزور مورال اور بعض غیر اخلاقی سرگرمیوں پر عوامی ردعمل نے بھی صورتحال کو مزید سنگین بنا دیا۔

سوشل میڈیا پر گردش کرتی ویڈیوز میں فوجی اہلکاروں کی جانب سے زیادتیوں اور حکام کی خاموشی پر شدید تنقید کی گئی جبکہ خواتین افسران کو ہراساں کرنے کے واقعات بھی منظر عام پر آئے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج میں سوشل میڈیا پر بڑھتی اندرونی تنقید، خود نمائی، ہنی ٹریپنگ کے خدشات اور قیادت پر سوالات ہی وہ بنیادی عوامل ہیں جن کی وجہ سے پابندیوں کو مزید سخت کیا گیا، اور ان اقدامات نے بھارت میں سول ملٹری تعلقات اور فوج کے غیرجانبدار کردار پر ایک نئی بحث کو جنم دے دیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

قلات میں فتنہ الہندستان کے خلاف آپریشن،چار دہشت گردجہنم واصل

سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع قلات میں بھارتی...

ایک تیسری شخصیت ہمارے درمیان آئی جس کی وجہ سے معاملات تلخ ہوئے: اہلیہ عماد وسیم

سابق قومی کرکٹر عماد وسیم کی اہلیہ ثانیہ اشفاق...

عماد وسیم نے اہلیہ سے علیحدگی کے لیے عدالت میں کیس دائر کر دیا

قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم نے...