عام انتخابات 2024آر اوز نےقانونی تقاضوں کو پورا نہیں کیا، فافن رپورٹ

Date:

فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک نے عام انتخابات2024 کے مطعلق اپنی جائزہ رپورٹ جاری کردی ہے۔فافن کی جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا کہ عام انتخابات کے دوران آر اوزنےقانونی تقاضوں کو پورا نہیں کیا۔رپورٹ میں مزیدکہا گیا ہے کہ الیکشن ایکٹ کا تقاضا ہے کہ ریٹرننگ آفیسرفارم 47 انتخابی امیدواروں،انکے ایجنٹس اور مجاز مبصرین کی موجودگی میں بناتا ہے، فافن کے مشاہدے میں شامل 260 انتخابی حلقوں میں سے 135 کے آر اوز نے تمام قانونی تقاضے پورے نہیں کیے۔ریٹرننگ آفیسرز کے اس عمل سے انتخابی شفافیت کیلئے الیکشن کمیشن کی کاوشیں متاثر ہوئیں، آر اوز نے 135 قومی اسمبلی حلقوں میں فافن مبصرین کو نتائج کی تیاری کا مشاہدہ نہیں کرنے دیا۔فافن نے کہا مبصرین کو مشاہدے سے روکے گئے انتخابی حلقوں میں سے 46 میں پی ٹی آئی حمایت یافتہ امیدوار، 43 میں ن لیگ اور 28 میں پیپلز پارٹی کے امیدوار کامیاب ہوئے۔فافن نے کہا کہ ریٹرننگ آفیسرز نے 65 حلقوں کے نتائج تیاری میں انتخابی امیدواروں، ان کے ایجنٹس کو جائزہ سے روکا، ایسے حلقوں میں سے مسلم لیگ ن کے 25، پی ٹی آئی حمایت یافتہ 24، پیپلز پارٹی کے 5 امیدوار جیتے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

حکومت نے بد نیتی سے مذاکرات کا عمل خراب کیا،پی ٹی آئی

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سلمان اکرم راجہ اور...

ای سی سی کاصنعتی شعبے کے لیے گیس ٹیرف میں اضافہ منظور، گھریلو صارفین کے لیے اضافہ مسترد

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اقتصادی...

پریشان ہوں کہ کہیں خطے میں جغرافیائی تبدیلی تو نہیں لائی جارہی، مولانا فضل الرحمن

مولانا فضل الرحمان نے ڈی آئی خان میں پریس...