جماعت اسلامی کے ساتھ خیبر پختونخوا میں بھی پرینک ہوگیا،کتنی جیتی سیٹیں واپس نکل گئیں؟

Date:

خیبر پختونخوااسمبلی سے جماعت اسلامی کےنام ہونے والی دو نشستیں واپس چلی گئیں، سرکاری نتیجے میں پی کے20اور21 باجوڈ پر تحریک انصاف کےحمایت یافتہ آزاد امیدوار کو کامیاب قرار دیا گیا، ان نشستوں پر جماعت اسلامی کی جیت کو تحریک انصاف کی جانب سے چیلنج کیا گیا تھا، دونوں نشستیں ہاتھ سے نکلنے جانےکے بعد خیبر پختونخوا میں جماعت اسلامی کی کوئی نشست نہیں بچی، عام انتخابات میں پی کے 21 باجوڑ سے جماعت اسلامی کے امیدوار سردار خان جیت گئےتھے،تاہم اب آزادامیدوار اجمل خان کو16 ہزار712ووٹ سے کامیاب قرار دیا گیا ہے، سردار خان کے حصے میں 8128 ووٹ آئے، پی کے 20 میں جماعت کے مولانا وحید گل کو6869ووٹ ملے جبکہ ان کے مخالف آزاد امیدوار انور زیب خان کو 12903ووٹ ملے اور وہ کامیاب ٹھہرے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

راولپنڈی کچہری چوک اپ گریڈیشن کے بعد ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا

راولپنڈی میں ٹریفک کے دیرینہ مسائل کے حل کے...

روس،ایران بڑھتا دفاعی تعاون،ڈرون سازی کے منصوبے کو مزید وسعت

روس نے ایران کے ساتھ بڑھتے ہوئے دفاعی تعاون...

امریکی بحریہ کی جوہری میزائلوں سے لیس ایک جدید آبدوز جبرالٹر پہنچ گئی

واشنگٹن: امریکی وزارت جنگ نے اعلان کیا ہے کہ...