خلیجی عرب ممالک امریکا پر اعتماد کھو رہے ہیں، ایران سے تعاون بڑھانے کے خواہاں:اسرائیلی اخبار ہاریٹز کا تجزیہ

Date:

اسرائیلی اخبار ہاریٹز نے اپنی تازہ تجزیاتی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ خلیج فارس کے عرب ممالک حالیہ ایران جنگ کے بعد امریکا پر اپنا اعتماد کھو رہے ہیں اور اب وہ ایران کے ساتھ تعلقات اور تعاون کو فروغ دینے کی پالیسی اختیار کر رہے ہیں۔

ہاریٹز کی رپورٹ کے مطابق حالیہ علاقائی کشیدگی اور جنگ کے دوران پیدا ہونے والی صورتحال نے خلیجی عرب ریاستوں کو اپنی سکیورٹی اور خارجہ پالیسی پر نظرثانی کرنے پر مجبور کیا ہے، جس کے نتیجے میں وہ ایران کے ساتھ عملی تعاون اور سفارتی روابط بڑھانے میں دلچسپی لے رہی ہیں۔

تجزیے میں کہا گیا ہے کہ خلیجی ممالک اس نتیجے پر پہنچ رہے ہیں کہ خطے میں پائیدار امن اور استحکام کے لیے ایران کے ساتھ براہِ راست روابط اور تعاون زیادہ مؤثر حکمت عملی ثابت ہو سکتے ہیں، جبکہ صرف امریکا پر انحصار اب پہلے جیسا قابلِ اعتماد نہیں رہا۔

رپورٹ کے مطابق خلیجی ممالک خطے میں کشیدگی کم کرنے، بحری سلامتی کو یقینی بنانے اور اقتصادی مفادات کے تحفظ کے لیے ایران کے ساتھ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ ہاریٹز کا یہ تجزیہ حالیہ علاقائی صورتحال کے تناظر میں شائع کیا گیا ہے، تاہم اس حوالے سے خلیجی ممالک یا امریکی حکام کی جانب سے باضابطہ طور پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related