امریکا ہمیں ختم کرنا چاہتا ہے، 2026 ورلڈ کپ تاریخ کا بدترین ٹورنامنٹ ہے: ایرانی کپتان مہدی طارمی

Date:

ایران کی قومی فٹبال ٹیم کے کپتان مہدی طارمی نے امریکا پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا ہمیں ختم کرنا چاہتا ہے، جبکہ انہوں نے 2026 فیفا ورلڈ کپ کو تاریخ کا سب سے تباہ کن ورلڈ کپقرار دیا۔

میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےمہدی طارمی نے کہا کہ موجودہ حالات میں ایرانی عوام اور کھلاڑی شدید دباؤ کا سامنا کر رہے ہیں اور ان کے بقول امریکا کی پالیسیاں ایران کے خلاف جارحانہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ کے آغاز سے ہی ہم اس ٹورنامنٹ میں درپیش حالات پر مسلسل شکایت کرتے رہے ہیں۔ یہ ایک تباہ کن ورلڈ کپ ہے، واقعی تباہ کن! ہم پیشہ ور کھلاڑی ہیں اور ایک پیشہ ورانہ مقابلے میں حصہ لے رہے ہیں، لیکن ایسے حالات میں کھیلنا نہ درست ہے اور نہ ہی منصفانہ۔ اگر فیفا سمجھتا ہے کہ یہ سب منصفانہ ہے تو یہ اس کی رائے ہے، لیکن ہماری نظر میں یہ ہرگز منصفانہ نہیں۔

طارمی نے مزید کہا کہ آخر ہماری مدد کون کرے گا؟ کوئی بھی ہماری مدد نہیں کرتا، کوئی بھی نہیں! ہمارا یہ مسئلہ کون حل کرے گا؟ کون؟ فیفا؟ مجھے نہیں معلوم۔ امریکا؟ مجھے نہیں معلوم۔ صرف مجھے کسی ایک کا نام بتا دیں۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلنے کے بعد فیفا کے صدر جیانی انفانٹینو ہمارے ڈریسنگ روم میں آئے تھے اور انہوں نے کہا تھا کہ ہم آپ کے تمام مسائل حل کر دیں گے، لیکن حقیقت یہ ہے کہ فیفا نے ہمارے لیے کچھ بھی نہیں کیا۔

اس سوال کے جواب میں کہ کیا آپ کو لگتا ہے کہ ورلڈ کپ کے منتظمین، جن میں فیفا اور امریکی حکام بھی شامل ہیں، چاہتے تھے کہ ایران مقابلوں سے باہر ہو جائے؟طارمی نے کہا یہاں ہمیں ہر چیز کے خلاف لڑنا پڑ رہا ہے۔ میں نہیں جانتا کہ واقعی لوگ ایسا چاہتے ہیں یا نہیں، لیکن ہمارے نقطۂ نظر سے ہاں، مجھے لگتا ہے کہ وہ یہی چاہتے تھے کہ ایران ٹورنامنٹ سے باہر ہو جائے۔

ایرانی کپتان نے 2026 ورلڈ کپ کے حوالے سے بھی سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ تاریخ کا سب سے تباہ کن عالمی کپ ثابت ہوا ہے۔ مہدی طارمی کے ان بیانات پر تاحال امریکی حکام یا فیفا کی جانب سے کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related