جان بچانے والی ادویات کی قیمتیں پہنچ سے باہر

Date:

ملک میں جان بچانےوالی ادویات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کردیا گیا ہے۔فارماسیوٹیکل کمپنیوں کی جانب سےبلڈپریشراورڈائریا کےمریضوں کیلئے استعمال ہونے والی دواؤں کی قیمتیں 500 روپے سے 1400 روپے تک بڑھا دی ہیں۔ادویہ ساز کمپنیوں کی جانب سے بلڈ پریشر کی دوا ٹیلوکس کی قیمت 1596 روپےسےبڑھا کر 2990 روپےکردی گئی ہےجبکہ ڈائریا کی دوا انٹیرو جرمینیا کی قیمت 1209روپے سے بڑھاکر 1703روپے مقرر کر دی گئی ہے۔اس سے پہلےحکومت نے جان بچانے والی 146 ادویات کی قیمتیں بڑھانے کا بھی نوٹیفکیشن جاری کر دیاہے جس کے تحت کینسر، ویکسین اور اینٹی بائیوٹک دواؤں کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے، ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے حکومت کو262 ادویات کی قیمتیں بڑھانے کی سمری بھیجی گئی تھی۔حکومت نے 146 ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے جبکہ فہرست میں شامل 116 ادویات کی قیمتیں فارماسیوٹیکل کمپنیاں خود بڑھائیں گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

پی پی 52 سمبڑیال میں ضمنی الیکشن میں ن لیگ نے میدان مار لیا

الیکشن کمیشن کو پی پی 52 کے تمام 185...

شندور پولو فیسٹیول 2025 کا آغاز 28 جون سے دنیا کے بلند ترین پولو گراؤنڈ پر ہوگا۔

خیبر پختونخوا کے ضلع اپر چترال میں واقع دنیا...

جنرل انیل چوہان سے استعفے کا مطالبہ شدت اختیار کر گیا۔

بھارتی فوج کے سابق افسر اور معروف دفاعی تجزیہ...

روس کے حملے میں یوکرین کے 12 فوجی ہلاک، 60 زخمی۔

ماسکو کے مطابق روس اور یوکرین کے درمیان جاری...