ایران میں 2 ہزار اہداف پر حملے، 17 بحری جہاز تباہ،سینٹکام کا دعویٰ

Date:

امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی فوج نے ایران میں تقریباً 2 ہزار اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔ جاری بیان کے مطابق کارروائیوں کے دوران ایران کی ایک آبدوز سمیت 17 بحری جہاز تباہ کیے گئے ہیں، جبکہ خلیج عرب، آبنائے ہرمز اور خلیج عمان میں اس وقت کوئی ایرانی بحری جہاز موجود نہیں۔

سینٹکام کے مطابق امریکی حملوں کے جواب میں ایران کی جانب سے 500 بیلسٹک میزائل اور 2 ہزار سے زائد ڈرون فائر کیے گئے۔ خطے میں کشیدگی بدستور برقرار ہے اور صورتحال پر عالمی برادری کی گہری نظر ہے۔

اس سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا تھا کہ ایران میں اہم تنصیبات کو مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا ہے، جبکہ ایران کی فضائیہ، بحریہ اور قیادت کو بھی ختم کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران امریکا سے مذاکرات کا خواہاں ہے، تاہم اب بہت دیر ہو چکی ہے اور اہداف کے حصول تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔

دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے بھی واضح کیا ہے کہ امریکا ایران کے میزائل لانچ پیڈز، جوہری تنصیبات اور بیلسٹک میزائل پروگرام کو نشانہ بنا رہا ہے۔

انہوں نے اعلان کیا کہ مقاصد کے حصول تک کارروائیاں جاری رہیں گی اور ایران کو کسی صورت جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

اسلام آباد میں غیر یقینی صورتحال، امریکی وفد کی آمد متوقع جبکہ ایران کا مذاکرات سے انکار

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں امریکہ اور ایران کے...

ایرانی بحری جہاز پر امریکی حملے کے بعد خاتم الانبیا سینٹرل ہیڈکوارٹر کاسخت ردعمل

ایرانی خبر رساں ایجنسی ارنا کی رپورٹ کے مطابق...

اسلام آباد میں امن مذاکرات کی تیاری، مگر ایران کی شرکت تاحال مشکوک

امریکہ اور ایران کے درمیان ممکنہ مذاکرات آج پاکستان...