وزیراعظم جی ایچ کیو پہنچ گئے آرمی چیف، فوجی حکام سے اہم ملاقات

Date:

آئی ایس پی آر کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے کابینہ کے اہم ارکان کےہمراہ جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی کا دورہ کیا، جی ایچ کیو پہنچنے پر آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے وزیراعظم کا استقبال کیا جبکہ پاک فوج کے خاک و چوبند دستے نےگارڈ آف آنر پیش کیا، اس دوران وزیراعظم نے یادگار شہدا پر پھول رکھے اور شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا، دورے کے دوران وزیراعظم اور کابینہ ارکان نے دفاعی قیادت کے ساتھ قومی سلامتی، علاقائی استحکام اور فوجی تیاریوں سے متعلق امور پربات چیت کی،وزیر اعظم کو موجودہ سیکورٹی صورتحال،درپیش خطرات،اور سیکورٹی چیلنجز سے نمٹنے سے متعلق اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔وزیر اعظم کوانسداد دہشت گردی کی جاری کارروائیوں کےبارے میں بھی بریفنگ دی گئی، وزیراعظم اور کابینہ ارکان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی کامیابیوں سمیت پیشہ وارانہ مہارت اور قربانیوں کو سراہا اور ملک کی علاقائی سالمیت کے تحفظ اور امن و استحکام کو یقینی بنانے میں پاک فوج کے عزم کی تعریف کی، وزیر اعظم نے یقین دلایا کہ حکومت مسلح افواج کی آپریشنل تیاری کو یقینی بنانے کے لئے درکار تمام وسائل فراہم کرے گی، انہوں نے کہا کہ پاکستان ترقی کی منازل طے کررہا ہے، ترقی یافتہ اور پرامن پاکستان کیلئے مسلح افواج کے کردار قابل قدر ہے، اس موقع پر آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے جی ایچ کیو آمد اور فوج پر اعتماد کے اظہار پر وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاک فوج قوم کی توقعات پر پورا اترتی رہے گی اور پاکستان کو درپیش سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے میں حکومت کی بھرپور حمایت کرے گی، دورے کا اختتام پر سویلین اور فوجی قیادت نے قومی مفادات کو ترجیح دینے اور خوشحال اور محفوظ پاکستان کے لئے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا،،

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

ٹرمپ کا بڑا فیصلہ، 12 ممالک پر مکمل،6ممالک پر جزوی سفری پابندیاں عائد

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک نیا صدارتی حکم...

سٹاک مارکیٹ 122000 پوائنٹس کا سنگ میل عبور کرگئی

بجٹ سے قبل پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں غیرمعمولی تیزی...

تین نہیں چار رافیل طیارے گرائےگئے،تباہ شدہ بھارتی جہازوں کے نئے اعدادو شمار جاری

نائب وزیرِاعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے انکشاف...

بلاول بھٹو کی قیادت میں پاکستانی وفد واشنگٹن پہنچ گیا۔

بلاول بھٹو کی قیادت میں پاکستانی وفد نے نیویارک...