شانگلہ میں خودکش حملہ، 5چینی باشندوں سمیت 6افراد ہلاک

Date:

صوبہ خیبرپختونخوا کے علاقہ شانگلہ میں اسلام آباد سے کوہستان جانے والی گاڑی پر خودکش حملہ ہوا ہے جس کے نتیجےمیں 5 چینی باشندوں سمیت 6افراد ہلاک ہوگئے، ڈی آئی جی مالاکنڈکے مطابق حملہ شانگلہ کے علاقے بشام کے مقام پرکیا گیاجہاں سامنے سے آنے والی بارود سے بھری کار چینی باشندوں کی گاڑی سے ٹکرا گئی،جس کے بعد دھماکاہوا۔ڈی آئی جی مالاکنڈ محمد علی کے مطابق چینی انجینئرز کا ایک قافلہ اسلام آباد سے داسو میں اپنے کیمپ کی طرف جا رہتا تھا کہ اس دوران ایک خودکش بمبار نے بارود سے بھری گاڑی ان کے قافلے سے ٹکرا دی،حملے میں چینی انجینئرز کی گاڑی کا ڈرائیور بھی زخمی ہوا ہے جسے دیگر زخمیوں کے ساتھ اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ابھی تک کسی گروپ نے دھماکے کی  زمہ داری قبول نہیں کی ہے نہ ہی چینی حکام کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے آیا ہے ادھر صدر مملکت اور وزیراعظم کی جانب سے حملے میں جانی نقصان پر چینی حکام سے تعزیت کا اظہار کیا گیا ہے اور مجرموں کو فوری سزا دینے کی ہدایت کی گئی ہے

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

افغان طالبان حکومت کے دور میں افغانستان میں جسمانی سزاؤں کا سلسلہ بدستور جاری

کابل: افغان طالبان حکومت کے دور میں افغانستان میں...

گزشتہ رات اسرائیل کے لیے ایک نہایت مشکل شام تھی، نیتن یاہو

مقبوضہ بیت المقدس: اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے...

امریکا،ایران پیغامات کا تبادلہ اب بھی جاری ہے، امریکی ویب سائٹ کا دعویٰ

: ایک امریکی ویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہے...