بجلی ایک بار پھر ایک روپے75پیسےمہنگی کردی گئی، شہریوں کی چیخیں نکل گئیں

Date:

نیپرا نے سہ ماہی اور فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کر دی گئی ہے۔جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ایک روپے 75 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی گئی ہے اور یہ فیصلہ وفاقی حکومت کو بھیجوا دیا گیا۔ یہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ ستمبر، اکتوبر اور نومبر کے بلوں میں وصول کی جائے گی اور 24-2023 کی تیسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ 0.93 روپے فی یونٹ اگست میں ختم ہو جائے گی۔ نیپرا نے کہاہے کہ ستمبر کے بلوں میں سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 0.82 روپے کا اضافہ ہو گا۔ جولائی کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 37 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری بھی دے دی گئی ہے اور اس حوالے سے درخواست پر سماعت 28 اگست 2024 کو کی تھی اور یہ ریلیف ستمبر کے بلوں میں دی جائے گی۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اس سے قبل جون کی فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ 2 روپے 56 پیسے اضافے کے ساتھ اگست کے بلوں میں وصول کیا گیا تھا، اس طرح ستمبر کے بلوں میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 2 روپے93پیسے کی کمی ہو گی تاہم دونوں ایڈجسٹمنٹ ملا کر صارفین کو ستمبر کے بلوں میں 2 روپے 11 پیسے فی یونٹ کا ریلیف ملے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

آپریشن غضب للحق میں بگرام ایئربیس کو نشانہ بنایا گیا،امریکی اخبار کا دعویٰ

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ...

امریکی فوجی اڈوں پر حملوں میں 160 اہلکار ہلاک، ایرانی فوج کا دعویٰ

ویب ڈیسک: ایرانی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ...

ایران کے تل ابیب، مقبوضہ بیت المقدس اور مغربی کنارے پر تازہ حملے، سائرن بج اٹھے

ویب ڈیسک: ایران کی جانب سے اسرائیل کے مختلف...