بلوچستان موسیٰ خیل میں گیس کمپنی کے کیمپ پر فائرنگ، 20 سے زائد مزدور اغوا

Date:

 بلوچستان کے علاقے موسیٰ خیل میں مسلح افراد 20 سے زائد مزدوروں کو اغواء کرکے لے گئے۔پولیس کے مطابق مسلح افراد نے قومی شاہراہ پر گیس کمپنی کےکیمپ پر فائرنگ کی اور اس کے بعد 20 سے زائد مزدوروں کو اغواء کرکے ساتھ لے گئے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے سےمتعلق تحقیقات کر رہے ہیں گزشتہ روز بھی بلوچستان کے ضلع پنجگور کے علاقے خدا آباد میں گھر پر فائرنگ سے 7 مزدور جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق پنجگور میں فائرنگ سے جاں بحق افراد کا تعلق پنجاب کے علاقے شجاع آباد سے تھا اور تمام مزدور آپس میں رشتے دار تھے جو مکان کی تعمیر کے لیے وہاں موجود تھے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

کوہستان کرپشن کیس، نیب کی بڑی کارروائی،اربوں روپے کے اثاثے برآمد،حیران کن انکشافات

کوہستان کرپشن اسکینڈل میں نیب کی بڑی کارروائی، اربوں...

پاکستان، افغانستان اور ازبکستان کے درمیان ریلوے معاہدہ

پاکستان، افغانستان اور ازبکستان کے مابین ریلوے منصوبے سے...

ایرانی صدر کی سرکاری گاڑی بیچ سڑک خراب، ٹیکسی میں سفر کرنا پڑا

ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کو اس وقت ایک...