ایرانی صدر کی سرکاری گاڑی بیچ سڑک خراب، ٹیکسی میں سفر کرنا پڑا

Date:

ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کو اس وقت ایک غیر معمولی صورت حال کا سامنا کرنا پڑا جب ان کی سرکاری گاڑی دوران سفر خراب ہوگئی، جس کے بعد انہیں ٹیکسی میں سفر کرنا پڑا۔ تفصیلات کے مطابق صدر مملکت تبریز کے دورے پر تھے اور قافلے کی تین گاڑیوں نے قزوین کے ایک پٹرول پمپ سے ایندھن بھروایا۔ کچھ ہی فاصلے پر گاڑیاں بند ہو گئیں کیونکہ پٹرول میں پانی کی ملاوٹ پائی گئی، جس کی وجہ سے انجن خراب ہو گئے اور قافلہ رُک گیا۔صورتحال کے پیش نظر صدر نے مقامی حکام کو اطلاع دینے کے بجائے خود ہی ایک نجی ٹیکسی کا بندوبست کیا اور تبریز کی جانب روانہ ہو گئے۔حکام کا کہنا ہے کہ جس پٹرول پمپ سے ایندھن لیا گیا، اس کے خلاف پہلے بھی پانی ملا پٹرول فراہم کرنے کی شکایات موجود تھیں۔ ایرانی نیشنل آئل پروڈکٹس ڈسٹری بیوشن کمپنی نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

اسلام آباد میں امن مذاکرات کی تیاری، مگر ایران شرکت تاحال مشکوک

امریکہ اور ایران کے درمیان ممکنہ مذاکرات آج پاکستان...

امریکہ کے ساتھ مذاکرات کے کسی نئے دور کا کوئی منصوبہ نہیں: ایرانی وزارتِ خارجہ

ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے واضح...

ایران سے کشیدگی برقرار، نیتن یاہو کا جنگ کے خاتمے سے انکار

اسرائیلی وزیرِاعظم بنجمن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ...

آبنائے ہرمز کی صورتحال، ٹوئی کے کروز جہازوں کی بحفاظت گزرنے کی تصدیق

معروف ٹریول کمپنی ٹوئی گروپ نے تصدیق کی ہے...