اسموگ میں کمی، پنجاب میں ہوٹلوں اور ریسٹورینٹس کے اوقات کار میں نرمی

Date:

 اسموگ میں کمی کے باعث پنجاب حکومت نے ہوٹلوں اور ریسٹورینٹس کے اوقات کار میں نرمی کردی۔اس حوالے محکمہ ماحولیات کی جانب سے جاری نئے نوٹیفکیشن کے مطابق اسموگ میں کمی کے باعث تمام ہوٹلز، ر یسٹورینٹس اور فوڈ آؤٹ لیٹس کو 8 بجے کی بجائے رات 10 بجے تک کھلا رکھنےکی اجازت ہوگی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ہوٹلز اور ریسٹورینٹس میں ڈائن اِن، پارکنگ میں کھانے اور ٹیک اوے کی سہولت بھی رات 10 بجے تک دستیاب ہوگی۔نوٹیفکیشن میں مزید بتایا گیا ہے کہ ہوم ڈلیوری پر کسی قسم کی کوئی پابندی نہیں ہوگی۔اس سے قبل اسموگ کی شدت کے باعث ریسٹورینٹس میں ڈائن ان کی اجازت شام 4 بجے تک اور ٹیک اوے کی اجازت رات 8 بجے تک تھی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

حکومت نے بد نیتی سے مذاکرات کا عمل خراب کیا،پی ٹی آئی

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سلمان اکرم راجہ اور...

ای سی سی کاصنعتی شعبے کے لیے گیس ٹیرف میں اضافہ منظور، گھریلو صارفین کے لیے اضافہ مسترد

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اقتصادی...

پریشان ہوں کہ کہیں خطے میں جغرافیائی تبدیلی تو نہیں لائی جارہی، مولانا فضل الرحمن

مولانا فضل الرحمان نے ڈی آئی خان میں پریس...