پی ٹی آئی کاآج احتجاج، اسلام آباد جانے والے راستےسیل، موٹروے بند، امتحانات ملتوی، اسپتالوں میں ہائی الرٹ

Date:

پاکستان تحریک انصاف کے آج احتجاج کے باعث اسلام آباد کی شاہراہوں کو مختلف مقامات پرکنٹینرز لگا کر بند کر دیا گیا ہے۔ ڈی چوک میں رکھے گئے کنٹینرز پر بھی فورسز کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔ پولیس ، ایف سی ، پنجاب پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری ڈی چوک پر تعینات کردی گئی۔راولپنڈی سے اسلام آباد جانے والے تمام راستے بند کردئیے گئے ہیں۔ فیص آباد کے مقام پر کنٹینرز لگا کر راستوں کو بند کر دیا گیا جبکہ روات ٹی چوک سے اسلام آباد جانے والے راستے بھی بند ہیں۔ راستوں کی بندش کے باعث شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔موٹر وے ایم ون اسلام آباد سے پشاور بند کردی گئی۔ موٹر وے ایم ٹو اسلام آباد سےلاہور کی انٹری بھی بند کردی گئی۔پبلک ٹرانسپورٹ اور میٹرو بس سروس بھی بند کردی گئی ہیں۔ فیض آباد میں تمام بس اڈوں کو قناتیں لگاکر بند کردیا گیا۔
علامہ اقبال یونیورسٹی میں آج ہونے والے امتحانات ملتوی کردئیے گئے ہیں۔ملکی صورتحال کے پیش نظر پولی کلینک اسپتال میں ہائی الرٹ جاری کردیا گیا ہے اور ایمرجنسی سروس کو بھی ہائی الرٹ کر دیا گیا۔ پولی کلینک ہسپتال کے ایمرجنسی اسٹاف کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں۔ایمبولینس سروس کو بھی الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

حکومت نے بد نیتی سے مذاکرات کا عمل خراب کیا،پی ٹی آئی

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سلمان اکرم راجہ اور...

ای سی سی کاصنعتی شعبے کے لیے گیس ٹیرف میں اضافہ منظور، گھریلو صارفین کے لیے اضافہ مسترد

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اقتصادی...

پریشان ہوں کہ کہیں خطے میں جغرافیائی تبدیلی تو نہیں لائی جارہی، مولانا فضل الرحمن

مولانا فضل الرحمان نے ڈی آئی خان میں پریس...