کرم میں فائرنگ کے واقعات،جانبحق افراد کی تعداد 102ہوگئی138 زخمی

Date:

پولیس اور ہسپتال ذرائع کےمطابق کرم کے مختلف علاقوں میں قبائیل کے مابین جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے فائرنگ کے تازہ واقعات میں فریقین کے مزید دو افراد جانبحق اورچھ زخمی ہوگئے ہیں جبکہ اکیس نومبر کو لوئر کرم کے علاقہ مندوری اوچت میں کانوائی میں شامل پاراچنار کے مسافر گاڑیوں پر فائرنگ کے واقعے کا ایک اور زخمی محمد علی دم توڑگیا ہے اور مسافر گاڑیوں پر فائرنگ کے واقعے میں جانبحق افراد کی تعداد 52 ہوگئی ہے اسی طرح ضلع کرم میں ایک ہفتے کے دوران فائرنگ کے واقعات میں مجموعی طور پر 102 افراد جانبحق 138 زخمی ہوگئے ہیں دوسری جانب پشاور پاراچنار مین شاہراہ ہرقسم امدورفت کےلئے بدڈتور بند ہے جبکہ انٹرنیٹ اور موبائل سروس بھی معطل ہے۔ضلع کرم میں جھڑپوں اور ایندھن نہ ہونے کے باعث تمام تر تعلیمی ادارے بند ہوگئے ہیں۔راستوں کی بندش کے باعث اشیاء خوردونوش تیل اور ادویات کی فراہمی بند ہونے سے عوامی مشکلات بڑھ گئے ہیں راستے کھول کر محفوظ بنانے کے لئے فوری اقدامات اٹھائے جائیں۔دوسری جانب ڈپٹی کمشنر ضلع کرم جاوید اللہ محسود نے کہا ہے کہ کوہاٹ ڈویژن سے گرینڈ امن جرگہ ممبران ضلع کرم پہنچائے جارہے ہیں جو قیام امن کے لئے فریقین کے عمائیدین سے مذاکرات کرینگے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

جوان رہنے کا راز: روزانہ باقاعدہ جسمانی سرگرمی کی عادت اپنائیں

عمر میں اضافہ ایک فطری عمل ہے جسے روکا...

فالج سے برسوں پہلے ظاہر ہونے والی 3 عام نشانیاں سامنے آگئیں

فالج ایک ایسا خطرناک مرض ہے جس میں اگر...

آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.2 ارب ڈالر کی قسط منظور کرلی، وزیرِ خزانہ کا اعلان

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کے...

امریکی افواج ایران کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائیوں کیلئےمکمل طور پر تیار ہیں،ڈین کین

واشنگٹن: امریکی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف ڈین کین...