مسلح افواج کی سب سے اہم ذمہ داری جنگی تیاری اور جنگی توانائی میں اضافہ ہے، خامنہ ای

Date:

ایران کے سپریم لیڈر آيت اللہ  سید علی خامنہ ای نے یوم بحریہ کی مناسبت سے بحریہ کے کمانڈروں اور اعلیٰ افسروں سے ملاقات کی اس دوران ان کا کہنا تھا کہ میں بحریہ کو آج کی دنیا میں ایک حیاتی اور فیصلہ کن فورس بتایا اور مختلف آپریشنل، انٹیلی جنس، سپورٹ، تعمیر اور جدت عمل کے شعبوں میں بحریہ کی سرگرمیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ تمام سرگرمیوں اور منصوبہ بندیوں میں مسلح افواج خاص طور پر بحریہ کا محور جنگی تیاری اور توانائي میں اضافہ ہونا چاہیے۔انھوں نے جنگی تیاری میں اضافے کو دشمن کے حملے کے سد باب کا سبب بتایا اور کہا کہ مسلح فورسز کا سب سے اہم کام حملے کی روک تھام کرنا ہے بنابریں آپ عملی طور پر ایران کے بدخواہوں کی نظروں میں ملک کی جنگي توانائي کو اس طرح نمایاں کیجیے کہ وہ حقیقی معنی میں محسوس کریں کہ کسی بھی طرح کے ٹکراؤ کی انھیں بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔رہبر انقلاب اسلامی نے سمندری مہمات کے جاری رہنے کو ضروری بتایا اور کہا کہ جیسا کہ اس سے پہلے بھی کہا گیا چھیاسیویں نیول فلیٹ کی کئي مہینے پر مبنی مہم اور اس کی تفصیلات کو فن و ہنر کی زبان میں رائے عامہ تک پہنچایا جا سکتا ہے۔اس ملاقات کے آغاز میں اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کے کمانڈر شہرام ایرانی نے مختلف میدانوں میں بحریہ کے پروگراموں اور سرگرمیوں کے بارے میں ایک رپورٹ پیش کی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

خیبر پختونخوا میں پولیس کی گاڑی پرخوارج کی فائرنگ ، ایس ایچ او اور 2 کانسٹیبل شہید

بھارت اور افغانستان کے پیسوں پر پلنے والے فتنہ...

فلسطینی اعلیٰ سطحی وفد 4 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گیا

اسلام آباد: فلسطین کا ایک اعلیٰ سطحی وفد چار...

وزیراعظم کی ہدایت پر افغانستان کے زلزلہ متاثرین کے لیے 105 ٹن امدادی سامان روانہ

اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان کی ہدایت پر این ڈی...

اسمگل شدہ گاڑیوں کی ریگولرائزیشن اسکینڈل بے نقاب، ایف بی آر کا بدعنوان افسران کے خلاف کریک ڈاؤن

اسلام آباد: اسمگل شدہ گاڑیوں کی ریگولرائزیشن اسکینڈل میں...