دمشق سے پیغام موصول ہوا ہے، ایرانی ایلچی

Date:

ایران کی نیم سرکاری مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ کے خصوصی ایلچی برائے امور شام محمد رضا رئوف شیبانی نے کہا ہے کہ تہران نے دمشق سے پیغامات وصول کیے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ تہران بالواسطہ طور پر دمشق سے رابطے میں ہے اور اس سلسلے میں ہم نے بھی پیغامات وصول کیے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم شام میں ہونے والی تبدیلیوں کا بغور جائزہ لے رہے ہیں اور مناسب وقت پر اپنا فیصلہ کریں گے۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ مشرق وسطی میں شام کی خاص حیثیت کو مدنظر رکھتے ہوئے ایران کا موقف یہ ہے کہ شام کا مستقبل اس عرب ملک کے لوگوں کے ذریعے طے کیا جائے اور اس میں ملک کی تمام سیاسی جماعتوں کو حصہ لینا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ شام کا استحکام اور امن ہمارے لئے خاص اہمیت رکھتا ہے اور ہم شام کے معاملات میں کسی بھی غیر ملکی مداخلت کے خلاف ہیں۔یاد رہے کہ رضا شیبانی نے ماسکو میں روسی صدر ولادیمیر پوتین کے خصوصی نمائندہ برائے شام الیگزینڈر لوورینتیف اور نائب وزیر خارجہ میخائیل بوگدانوف سے ماسکو میں ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے تعلقات کے علاوہ شام اور مشرق وسطی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ایرانی اور روسی رہنماؤں نے اس بات پر زور دیا کہ شام کے داخلی مسائل کو شامی جماعتوں کے درمیان جامع مکالمے اور تمام سیاسی، نسلی، اور مذہبی گروہوں کی شرکت کے ساتھ حل کیا جانا چاہئے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

عامرلیاقت کے قتل کیس،مقدمہ درج کرنے کی درخواست پرعدالت کا نامزدافرادکی تعمیل کرانے کا حکم

سندھ ہائیکورٹ میں‌ ڈاکٹر عامر لیاقت کی سابق اہلیہ...

پاکستان نےگرفتار 22 بھارتی ماہی گیروں کو رہا کردیا

پاکستان کی جانب سے سمندری حدود کی خلاف ورزی...

چیمپئنز ٹرافی:سنسنی خیز میچ،جنوبی افریقا نےافغانستان کو 316 رنز کا ہدف دے دیا

کراچی میں کھیلے جارہے،چیمپئنز ٹرافی کے تیسرے سنسنی خیزمیچ...