سابق سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے انکشاف کیاہےکہ پاکستان نے کلبھوشن جادیو کے بعد ایک اور بھارتی جاسوس پکڑ لیا ہے،ان کا کہنا تھا کہ چکرویدی ایران سے آیا اور وہاں بزنس کررہا تھا اور وہیں سے آپریٹ کرتاتھا ۔ایک انٹرویو کے دوران اعزازچوہدری کا کہنا تھا کہ بھارتی جاسوس چکرویدی بھی بلوچستان میں ایرانی بارڈرسے پکڑا گیا۔سابق سیکرٹری خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت ہمارے خلاف ایران ،افغانستان کی سرزمین استعمال کررہاہے، پاکستان کوایران سے بات کرنی چاہئے کہ اپنی سرزمین استعمال ہونے سے روکے۔انھوں نے کہا کہ ایرانی وزیرخارجہ سے بھارتی میڈیاکی بدسلوکی اخلاق سے گری ہوئی حرکت ہے، ایران کو اندازہ ہوگیا ہوگا بھارت سے دوستی قابل بھروسہ نہیں ہے۔مودی کے حوالے سے سابق سیکرٹری خارجہ کا کہنا تھا کہ مودی نے اپنی تقریر میں پرانا منترا دہرادیا،مصالحت کاروں کا ذکر نہ کیا، مودی کی انا کو جو زخم آیا ہے اس کیلئے وہ کچھ بھی کرسکتے ہیں جبکہ حیران کن طورپرمودی نے ڈونلڈ ٹرمپ کے سیزفائرپوسٹ کاذکرنہیں کیا۔چین سے متعلق انھوں نے کہا کہ چین سے ہمارا رشتہ مضبوط ہے انہوں نے کبھی اندرونی معاملات میں دخل نہیں دیا، چین نے ہمیشہ پاکستانی پوزیشن کوسپورٹ کیا اور ہم نے بھی چین کا ہمیشہ ساتھ دیا۔
ایک اور کلبوشن پاکستان کے گرفت میں آگئے، سابق سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری کا انکشاف
Date: