آپ باہر نہیں جاسکتیں، عدالت کا کنول شوذب کی بیرون ملک جانے کی اجازت سے متعلق درخواست مسترد

Date:

جی ایچ کیو حملہ کیس میں نامزد پی ٹی آئی رہنما کنول شوذب کو امریکہ جانے کی اجازت نہ مل سکی، عدالت نے پی ٹی آئی رہنماءکی درخواست خارج کردی۔سما ٹی وی کے مطابق راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے پی ٹی آئی رہنماءکنول شوذب کی بیرون ملک جانے کی اجازت سے متعلق درخواست پر فیصلہ سنادیا۔عدالت نے پی ٹی آئی رہنماءکو بیرون ملک جانے سے روک دیا، درخواست مسترد کردی۔پراسیکیوٹر جنرل ظہیر شاہ نے عدالت کو بتایا کہ کنول شوذب کیخلاف صرف راولپنڈی میں 9 مئی کے 12 مقدمات درج ہیں، صرف ایک مقدمے میں ان پر فرد جرم عائد ہوئی، 11 ابھی باقی ہیں۔پراسیکیوٹر جنرل نے مزید کہا کہ فرد جرم عائد کرنے کیلئے ملزمہ کی حاضری ضروری ہے، اگر ملزمہ بیرون ملک چلی گئی تو ٹرائل میں رکاوٹ پیدا ہوسکتی ہے۔پراسیکیوٹر جنرل نے عدالت کو بتایا کہ فیملی کا کوئی اور فرد امریکہ جاکر بیٹے کی گریجویشن تقریب میں شرکت کرسکتا ہے، 9 مئی سے متعلق مقدمات کی سماعت پر سپریم کورٹ کی ڈائریکشن بھی آچکی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

امریکا کو جنگ میں گھسیٹنے کیلئے اسرائیل فالس فلیگ آپریشن کرسکتا ہے،الجزیرہ

مشرقِ وسطیٰ اور شمالی افریقہ پروگرام کے ڈائریکٹر اور...

احمد آباد حادثے میں طیارے کا بلیک باکس مل گیا۔

بھارتی ریاست گجرات کے شہر احمد آباد میں گر...

پیپلز پارٹی نے بجٹ میں سولر پینلز پر 18 فیصد ٹیکس کو مسترد کر دیا

پاکستان پیپلز پارٹی نے وفاقی بجٹ میں سولر پینلز...

ایران پر حملے کی دھمکیاں بند،غزہ جنگ ختم کرو، ٹرمپ کی نیتن یاہوکو وارننگ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیر اعظم بن...