ٹک ٹاکر رجب بٹ نے ساتھیوں سمیت نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنا دیا

Date:

روزنامہ ایکسپریس کے مطابق سوشل میڈیا پر وائر ویڈیو میں دکھایا گیا کہ ٹک ٹاکر رجب بٹ نے سفید کار میں بیٹھے نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنایا اور ان کے ساتھ دو اور افراد بھی تشدد کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔بعد ازاں متاثرہ شہری عمران نے رجب بٹ کے خلاف لاہور کے تھانہ ستوکتلہ میں درخواست دی اور مؤقف اپنایا کہ ہماری گاڑی کے آگے ایک موٹرسائیکل والا زگ زیگ کررہا تھا، جس پر موٹرسائیکل والے کو آواز دے کر منع کیا تھا۔متاثرہ شہری عمران نے بتایا کہ اتنے میں رجب بٹ نے ساتھیوں کے ہمراہ کار آگے لگا کر راستہ روکا اوربغیر بات کیے آکر تشدد کرنا شروع کردیا۔ سوشل میڈیا پرویڈیو وائرل ہونے پر درخواست دی ہے۔بعد ازاں ٹک ٹاکر رجب بٹ نے سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کے معاملے پر متاثرہ شہری سے معذرت کرلی اور پولیس نے بتایا کہ ان کے خلاف درخواست واپس لے لی گئی ہے۔لاہور پولیس نے بتایا کہ ٹک ٹاکر رجب بٹ نے فریقین سے معذرت کرلی اور اس معاملے کو غلط فہمی قراردیا۔پولیس کا کہنا تھا کہ متاثرہ شہری عمران نے رجب بٹ کو معاف کر دیا ہے اور متاثرہ شہری عمران نے اپنی درخواست بھی واپس لے لی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

آئندہ 50 دنوں میں یوکرین کے ساتھ امن معاہدہ کریں،ٹرمپ نےروس کو خبردار کردیا

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس کو خبردار کیا ہے...

سپریم کورٹ کا بغیر مناسب مہلت دیے ایف بی آر کا ریکوری نوٹس جاری کرنا غیر قانونی قرار

جسٹس عائشہ ملک نے فیصلہ تحریر کیا، عدالت نے...

نیتن یاہو حکومت کو بڑا دھچکا، اہم اتحادی جماعت علیحدہ ہو گئی

اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کی حکومت کو بڑا...