ٹرمپ کا بڑا فیصلہ، 12 ممالک پر مکمل،6ممالک پر جزوی سفری پابندیاں عائد

Date:

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک نیا صدارتی حکم نامہ جاری کرتے ہوئے 12 ممالک پر مکمل سفری پابندیاں عائد کر دی ہیں، جبکہ 6 ممالک کو جزوی طور پر ان پابندیوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق ابتدائی مرحلے میں پاکستان کو ان پابندیوں سے مستثنیٰ رکھا گیا ہے، جسے سفارتی تجزیہ کار واشنگٹن اور اسلام آباد کے درمیان حالیہ مثبت روابط کا اشارہ قرار دے رہے ہیں۔صدارتی فرمان کے مطابق، یہ نئی سفری پابندیاں پیر، 9 جون سے نافذ العمل ہوں گی، جس کے بعد ان پابندیوں کی زد میں آنے والے ممالک کے شہری یا تو امریکہ میں داخل نہیں ہو سکیں گے یا انہیں سخت سیکیورٹی مراحل سے گزرنا ہوگا۔نئے حکم نامے کے تحت جن 12 ممالک پر مکمل سفری پابندی لگائی گئی ہے ان میں افغانستان، ایران، یمن، لیبیا، صومالیہ، سوڈان، کانگو، برما، چاڈ، ایریٹریا، استوائی گنی اور ہیٹی شامل ہیں۔ ان ممالک کے شہریوں کو امریکی ویزا یا امیگریشن کی کسی بھی سہولت سے مکمل طور پر محروم کر دیا گیا ہے۔اس کے علاوہ، مزید 6 ممالک — برونڈی، کیوبا، لاؤس، سیرالیون، ترکمانستان، اور وینزویلا — کو جزوی سفری پابندی کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔ ان ممالک کے شہریوں کو امریکہ میں داخلے سے قبل سخت سیکیورٹی جانچ، اضافی دستاویزی تصدیق اور محدود ویزا شرائط کا سامنا ہوگا۔
ابتدائی رپورٹس کے مطابق پاکستان ان فہرستوں میں شامل نہیں ہے، جسے وقتی طور پر ایک سفارتی کامیابی تصور کیا جا رہا ہے۔ تاہم، امریکی محکمہ خارجہ اور ہوم لینڈ سیکیورٹی کو یہ ہدایت دی گئی ہے کہ وہ امریکہ مخالف ممالک کی نئی فہرستیں تیار کریں، جس کے نتیجے میں مستقبل میں نئی پابندیوں کے امکانات کو رد نہیں کیا جا سکتا۔صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات امریکی عوام کی سلامتی، قومی مفاد اور داخلی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ ایسے افراد کو اپنے ملک میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دے گا جو سیکیورٹی کے لیے ممکنہ خطرہ بن سکتے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

امریکا کو جنگ میں گھسیٹنے کیلئے اسرائیل فالس فلیگ آپریشن کرسکتا ہے،الجزیرہ

مشرقِ وسطیٰ اور شمالی افریقہ پروگرام کے ڈائریکٹر اور...

احمد آباد حادثے میں طیارے کا بلیک باکس مل گیا۔

بھارتی ریاست گجرات کے شہر احمد آباد میں گر...

پیپلز پارٹی نے بجٹ میں سولر پینلز پر 18 فیصد ٹیکس کو مسترد کر دیا

پاکستان پیپلز پارٹی نے وفاقی بجٹ میں سولر پینلز...

ایران پر حملے کی دھمکیاں بند،غزہ جنگ ختم کرو، ٹرمپ کی نیتن یاہوکو وارننگ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیر اعظم بن...