جرمن ریسرچ سینٹر برائے جیوسائنسز کے مطابق یہ زلزلہ الاسکا کے علاقے سینڈ پوائنٹ کے جنوب میں زمین کی سطح سے 10 کلومیٹر گہرائی میں آیا۔ابتدائی رپورٹس کے مطابق زلزلے کے بعد امریکی سونامی وارننگ سسٹم نے الاسکا کے ساحلی علاقوں کینیڈی انٹرینس سے اونیمک پاس تک سونامی کے خدشے کے تحت وارننگ جاری کی تھی۔تاہم کچھ دیر بعد یو ایس نیشنل سونامی سینٹر نے وضاحت جاری کرتےہوئے کہا کہ زلزلے کے بعد کسی قسم کی سونامی وارننگ جاری نہیں کی گئی۔ماہرین کے مطابق 7.0 سے 7.9 شدت کے زلزلے تباہ کن ثابت ہو سکتے ہیں، اور امریکا میں ہر سال اس شدت کے تقریباً 10 سے 15 زلزلے ریکارڈ کیے جاتے ہیں۔تاحال زلزلے سے کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔
امریکا کی ریاست الاسکا میں 7.3 شدت کا زلزلہ
Date: