امریکا کی ریاست الاسکا میں 7.3 شدت کا زلزلہ

Date:

جرمن ریسرچ سینٹر برائے جیوسائنسز کے مطابق یہ زلزلہ الاسکا کے علاقے سینڈ پوائنٹ کے جنوب میں زمین کی سطح سے 10 کلومیٹر گہرائی میں آیا۔ابتدائی رپورٹس کے مطابق زلزلے کے بعد امریکی سونامی وارننگ سسٹم نے الاسکا کے ساحلی علاقوں کینیڈی انٹرینس سے اونیمک پاس تک  سونامی کے خدشے کے تحت وارننگ جاری کی تھی۔تاہم کچھ دیر بعد یو ایس نیشنل سونامی سینٹر نے وضاحت جاری کرتےہوئے کہا کہ زلزلے کے بعد کسی قسم کی سونامی وارننگ جاری نہیں کی گئی۔ماہرین کے مطابق 7.0 سے 7.9 شدت کے زلزلے تباہ کن ثابت ہو سکتے ہیں، اور امریکا میں ہر سال اس شدت کے تقریباً 10 سے 15 زلزلے ریکارڈ کیے جاتے ہیں۔تاحال زلزلے سے کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

قانون کی خلاف ورزی کے بعد عمران خان سے کسی ملاقات کاامکان نہیں: عطا تارڑ

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ...

عمران خان کی بہنوں کو ملاقات کی اجازت نہ مل سکی،اڈیالہ جیل کے قریب دھرنا دے دیا

راولپنڈی (نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر...

ایک پارلیمنٹ سے 2 آئینی ترامیم کافی ہیں مزیدکی گنجائش نہیں،بلاول بھٹو زرداری

لاہور (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول...

انڈیگو ایئرلائن کا سب سے بڑا آپریشنل بریک ڈاؤن، عالمی سطح پر بھارت کی سبکی

مختلف معاشی و انتظامی محاذوں پر مشکلات کے بعد...