فیلڈ مارشل عاصم منیر کا ملتان گیریژن کا دورہ، جدید اٹیک ہیلی کاپٹر پاک فوج میں شامل

Date:

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ملتان گیریژن کا دورہ کیا، جہاں انہیں فارمیشن کی آپریشنل تیاریوں اور تربیتی سرگرمیوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

فیلڈ مارشل نے قومی اتحاد اور سول ملٹری ہم آہنگی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاک فوج ملک کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔دورے کے دوران پاک فوج کے بیڑے میں جدید Z-10ME اٹیک ہیلی کاپٹر بھی شامل کر دیا گیا۔

یہ ہیلی کاپٹر ہر موسم اور رات کے وقت بھی ہدف کو درست نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اس جدید نظام کی شمولیت فوجی ایوی ایشن کے میدان میں ایک اہم پیش رفت ہے۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے موقع پر موجود افسران اور جوانوں سے ملاقات کی، ان کے حوصلے اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا، اور مشترکہ ہتھیاروں کی حکمت عملی کے مظاہرے کی تعریف کی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

بانی پی ٹی آئی کا ضمنی انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان

سابق وزیر اعظم عمران خان نے تحریک انصاف کے...

ڈیجیٹل تبدیلی اور ٹیکنالوجی کا ارتقاء

تحریر عارف کاظمی ایک وقت تھا، جب علم کی روشنی...

پاکستان مین افغان مہاجرین کا مسئلہ،جلد واپسی ضروری ہے

تحریر عارف کاظمی پاکستان میں افغان مہاجرین کی آمد، ان...