آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان امن معاہدہ طے پاگیا،ٹرمپ کا اہم کردار

Date:

وائٹ ہاؤس میں آذربائیجان کے صدر الہام علیوف اور آرمینیا کے وزیراعظم نیکول پشینیان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات میں مکمل جنگ بندی کے معاہدے پر دستخط کیے۔ صدر ٹرمپ نے گواہ کے طور پر اس معاہدے پر دستخط کیے، جس کے بعد دونوں ممالک نے امن قائم رکھنے اور تجارت و معیشت کو ترجیح دینے کا عزم ظاہر کیا صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ آذربائیجان اور آرمینیا بڑی جنگ کے قریب تھے، لیکن انہوں نے دونوں رہنماؤں کو لڑائی کے بجائے تجارت پر توجہ دینے کا مشورہ دیا، اور دونوں نے یقین دہانی کرائی کہ اب جنگ نہیں ہوگی۔ انہوں نے بتایا کہ مستقبل کے ٹیکنالوجی معاہدوں میں اے آئی ڈیلز شامل ہوں گی، آذربائیجان کے ساتھ فوجی تعاون پر عائد پابندیاں ختم کی جا رہی ہیں، اور وہ جنگ کے بجائے امن اور ترقی چاہتے ہیں۔ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بھی رکوا دی تھی۔صدر الہام علیوف نے اسے ایک تاریخی دن قرار دیتے ہوئے کہا کہ امن کے لیے نیا باب کھل گیا ہے اور امریکا کے ساتھ اسٹریٹجک شراکت داری کا آغاز ہو رہا ہے۔ آرمینیا کے وزیراعظم پشینیان نے کہا کہ صدر ٹرمپ دنیا بھر میں امن کے لیے اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔صدر ٹرمپ نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ روس یوکرین جنگ میں ہر ہفتے سات ہزار فوجی ہلاک ہو رہے ہیں اور وہ جلد دونوں ممالک کے صدور سے ملاقات کرنے والے ہیں۔آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان سرحدی علاقے نگورنو کاراباخ پر قبضے کا تنازع 1980 کی دہائی سے جاری تھا۔ سوویت یونین سے آزادی کے بعد چھ سالہ جنگ 1994 میں ختم ہوئی، جس میں آرمینیا نے بڑے حصے پر قبضہ کر لیا تھا، تاہم 2020 میں آذربائیجان نے کچھ علاقہ واپس لے لیا۔ اکتوبر 2023 میں آذربائیجان کے فوجی آپریشن کے بعد نگورنو کاراباخ کے علیحدگی پسند غیر مسلح ہو گئے، حکومت تحلیل کی اور آذربائیجان کے ساتھ الحاق کا اعلان کر دیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

فیصل آباد:سی سی ڈی کی کارروائی،بچوں سےزیادتی کرنے والا ملزم گرفتار

فیصل آباد میں کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی)...

سمبازہ میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، مزید3دہشت گرد ہلاک

سات سے 9 اگست 2025 کے دوران ضلع ژوب...

بیوروکریسی کا 78 سال میں احتساب نہیں ہوا، ان کے پاس کتنے پلاٹ ہیں؟ وزیردفاع خواجہ آصف

وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان میں...

آپریشن بنیان مرصوص پر اہم کتاب کی تقریب رونمائی،تہلکہ خیز انکشافات

اسلام آباد میں آپریشن بنیان مرصوص پر مبنی اہم...