امریکا نے ایک بار پھر غزہ جنگ بندی کی قرارداد ویٹو کردی

Date:

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں امریکا نے ایک مرتبہ پھر غزہ جنگ بندی کی قرارداد کو ویٹو کر دیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق یہ چھٹی بار ہے کہ واشنگٹن نے اس نوعیت کی قرارداد کو روکا ہے، حالانکہ سلامتی کونسل کے 15 میں سے 14 ارکان نے اس کی حمایت میں ووٹ دیا۔ویٹو کی گئی قرارداد میں غزہ میں فوری، غیر مشروط اور مستقل جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ اس کے ساتھ اسرائیل سے کہا گیا تھا کہ وہ فلسطینی علاقے میں امدادی سامان کی ترسیل پر عائد تمام رکاوٹیں ختم کرے۔ یہ قرارداد سلامتی کونسل کے 10 غیر مستقل رکن ممالک کی جانب سے پیش کی گئی تھی، جن میں پاکستان بھی شامل تھا۔امریکی اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب غزہ میں انسانی بحران شدید تر ہوتا جا رہا ہے اور عالمی سطح پر جنگ بندی کے لیے دباؤ میں اضافہ ہو رہا ہے۔ کئی ممالک نے امریکا کے اس فیصلے پر گہری مایوسی اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کا ایران ڈیل سے متعلق بڑا دعویٰ:

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس  نے ایران  ڈیل...

حکومت نے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 7فیصد اضافے کی منظوری دے دی

وفاقی کابینہ نے آئندہ مالی سال 2026-27 کے بجٹ...

حکومت نےمالی سال 2026-27 کا 18 ہزار 771 ارب روپے حجم کا وفاقی بجٹ پیش کر دیا

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے قومی اسمبلی میں...