امریکی فوج کا بلیک ہاک ہیلی کاپٹر واشنگٹن میں گر کر تباہ

Date:

واشنگٹن: امریکی فوج کا ایک بلیک ہاک ہیلی کاپٹر واشنگٹن کے علاقے سمٹ لیک میں گر کر تباہ ہوگیا۔ حادثے میں 160ویں اسپیشل آپریشنز ایوی ایشن رجمنٹ سے تعلق رکھنے والے 4 فوجی سوار تھے جن کی حالت تاحال نامعلوم بتائی جا رہی ہے۔تھرسٹن کاؤنٹی شیرف آفس کے مطابق حادثہ رات تقریباً 9 بجے پیش آیا، جس کے بعد جائے حادثہ پر آگ بھڑک اٹھی اور تقریباً ایک ایکڑ رقبہ جل کر خاکستر ہوگیا۔ حکام کے مطابق ایئر ٹریفک کنٹرول سے رابطہ منقطع ہونے کے بعد ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوا۔امریکی فوجی حکام نے بتایا کہ ہیلی کاپٹر معمول کی تربیتی پرواز پر تھا۔ شدید آگ اور حرارت کے باعث ریسکیو ٹیموں کو مشکلات کا سامنا ہے، تاہم اسپیشل آپریشنز یونٹس جائے حادثہ پر پہنچ رہی ہیں۔شیرف ڈیریک سانڈرز کے مطابق حادثے کا مقام جوائنٹ بیس لیوس مک کارڈ سے تقریباً 15 میل دور ہے۔ بیس کی ویب سائٹ کے مطابق یہاں 40 ہزار حاضر سروس فوجی اور ان کے اہل خانہ موجود ہیں۔ امریکی جریدے ملٹری ٹائمز کے مطابق حادثے کے وقت موسم صاف تھا اور 10 میل تک کا منظر واضح دکھائی دے رہا تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

خلیج میں امریکی فوج کی سول کشتیوں پر حملہ، 5 شہری جاں بحق

ایرانی خبر رساں ادارے تسنیم نیوز ایجنسی نے ایک...

تین ایرانی میزائلوں کو فضائی دفاعی نظام نے تباہ کردیا: اماراتی وزارت دفاع

متحدہ عرب امارات کی وزارت دفاع  نے کہا ہے...

فجیرہ میں واقع پیٹرولیم صنعتی تنصیب پر ایران کا مبینہ ڈرون حملہ،آگ بھڑک اٹھی

عرب میڈیا کے مطابق فجیرہ میں واقع پیٹرولیم صنعتی تنصیب...