چینی سائنسدانوں نےمقناطیسی میدان کانیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا

Date:

چینی سائنسدانوں نے مقناطیسی میدان کانیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔انسٹی ٹیوٹ آف پلازما فزکس کےمحققین نے( gauss)351,000گاس کامستحکم مقناطیسی میدان پیداکرکےیہ کارنامہ انجام دیاہے،جوزمین کےقدرتیمقناطیسی میدان سے700,000 گنازیادہ طاقتورہے،یہ کارنامہ مکمل طور پرسپرکنڈکٹنگ مقناطیس کے ذریعےحاصل کیاگیا۔اس مقناطیس میں ہائی ٹمپریچر سپر کنڈکٹنگ انسرٹ۔۔۔کوائل ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے۔۔جسے کم ٹمپریچر والی سپر کنڈکٹنگ مقناطیسوں کے ساتھ مربوط کیا گیا۔۔تجربے کے دوران اس مقناطیس کو 35.1 ٹیسلا تک توانائی فراہم کی گئی اور یہ 30 منٹ تک مسلسل مستحکم رہا۔۔یہ طاقتور مقناطیس فیوژن ری ایکٹرز میں پلازما کو قید کرنے والے "magnetic cage” کا اہم حصہ بنیں گے۔ اس کے علاوہ یہ مقناطیسی لیویٹیشن اور خلائی برقی پروپلشن کے نظاموں کے لیےکلیدی تکنیکی مددفراہم کرتا ہے۔یہ نیوکلئیرمیگنیٹک ریزونینس (NMR) اسپیکٹرو میٹرزجیسےاعلیٰ ترین آلات کی تجارتی تیاری کو بھی ممکن بنائے گا

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

چین کا امریکہ پر بڑا الزام،نیشنل ٹائم سروس سینٹر پر سائبر حملے کا دعویٰ

 چین نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکی نیشنل...

عوام پر بند کمروں کے فیصلے مسلط نہیں ہونے دیں گے،وزیراعلیٰ خیبر پختونخواسہیل آفریدی کا اعلان

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے کہا ہے...

پاکستان میں برسوں بعد پہلی اسٹریٹیجک نجکاری مکمل

 پاکستان میں کئی برسوں بعد پہلی بڑی اسٹریٹیجک نجکاری...

ایران اور آذربائیجان کی مشترکہ بحری مشقیں، کیسپین سی میں امدادی آپریشنز کی مشق

ایران اور جمہوریہ آذربائیجان کی بحری افواج نے بحیرہ...