راولپنڈی: اورکزئی میں سیکیورٹی فورسز کااورکزئی میں کامیاب آپریشن، 19 خوارج ہلاک

Date:

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، اورکزئی میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر کیے گئے آپریشن کے دوران 19 بھارتی زیر سرپرست خوارج ہلاک کر دیے گئےجبکہ ،فائرنگ کے تبادلے میں لیفٹیننٹ کرنل، سیکنڈ ان کمانڈ میجر سمیت 11 بہادر جوان جامِ شہادت نوش کر گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق، یہ آپریشن 7 اور 8 اکتوبر کی درمیانی شب کیا گیا، جو بھارتی پراکسی گروہ فتنۃ الخوارج کے ایک اہم ٹھکانے پر کیا گیا تھا۔ترجمان کے مطابق، لیفٹیننٹ کرنل جنید عارف فرنٹ سے قیادت کر رہے تھے جبکہ سیکنڈ ان کمانڈ میجر طیب راحت نے بھی وطن پر جان نثار کر دی۔شہید ہونے والے دیگر 9 جوانوں میں نائب صوبیدار اعظم گل، نائیک عدیل حسین، نائیک گل امیر، لانس نائیک شیر خان، لانس نائیک طالش فراز، لانس نائیک ارشاد حسین، سپاہی طفیل خان، سپاہی عاقب علی اور سپاہی محمد زاہد شامل ہیں۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے اور پاک فوج بھارتی سرپرستی میں ہونے والی دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔ترجمان نے کہا کہ شہداء کی عظیم قربانیاں دہشتگردی کے خلاف قوم کے عزم کو مزید مضبوط بناتی ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، ملک میں فی تولہ سونا 4500 روپے مہنگا ہو گیا

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ...

کراچی اور گردونواح میں 3.4 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے

کراچی اور اس کے گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے...

امریکا اور ایران مذاکرات کی تاریخ تاحال طے نہیں ہوئی: اعلیٰ حکومتی ذرائع

ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کے حوالے سے...