وزیرِاعلیٰ خیبر پختونخواعلی امین گنڈا پور نےاپنےعہدے سےاستعفیٰ دےدیا

Date:

وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے باضابطہ طور پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا اور اسے سوشل میڈیا پر بھی شیئر کیا۔اپنے استعفیٰ میں انہوں نے لکھا،پاکستان تحریکِ انصاف کے بانی چیئرمین اور اپنے قائد عمران خان کے احکامات کا احترام کرتے ہوئے، میرے لیے یہ باعثِ فخر ہے کہ میں خیبر پختونخوا کے وزیرِ اعلیٰ کے منصب سے اپنا استعفیٰ پیش کر رہا ہوں۔انہوں نے مزید کہاجب میں نے وزارتِ اعلیٰ سنبھالی تو صوبہ دو بڑے بحرانوں، مالی مشکلات اوردہشت گردی کےخطرے سےدوچار تھا۔گزشتہ ڈیڑھ سال میں اپنی کابینہ، پارٹی کے اراکین، کارکنوں، سرکاری ٹیم اور سب سے بڑھ کر عمران خان کی رہنمائی کے تعاون سے ہم نے صوبے کو مالی استحکام کی راہ پر گامزن کیا اور دہشت گردی کے خلاف بہادری سے اقدامات کیے۔

میں نے ایسے خطے میں ترقی کے بڑے منصوبے شروع کیے جسے ماضی میں جنگ زدہ علاقہ کہا جاتا تھا۔علی امین گنڈا پور نے آخر میں کہامیں اپنی کابینہ، اسمبلی کے تمام اراکین چاہے وہ تحریکِ انصاف سے ہوں یا اپوزیشن سےاور صوبائی بیوروکریسی کے افسران کا شکر گزار ہوں جنہوں نے حکومتی چیلنجز سے نمٹنے میں میرا ساتھ دیا۔ اگرچہ میں یہ نہیں کہہ سکتا کہ ہر میدان میں بہترین کارکردگی دکھائی، لیکن یہ ضرور کہہ سکتا ہوں کہ میں نے خیبر پختونخوا کے عوام کی خدمت پوری دیانتداری سے کی اور ہمیشہ پاکستان کے مفاد کو مقدم رکھا۔”

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

دوحہ مذاکرات مکمل،پاکستان اور افغانستان کے درمیان فوری جنگ بندی پر اتفاق

دوحہ: اسلامی جمہوریہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان قطر...

پاکستان کے پہلے ہاپئراسپیکٹرل سیٹلائٹ کو آج لانچ کیا جائے گا،ترجمان سپارکو

پاکستان سائنسی ترقی کے نئے دورمیں داخل ہوگیا ،پاکستان...

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی آئی ایف سی کے مینیجنگ ڈائریکٹر مختار ڈیوپ سے ملاقات

اسلام آباد: وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے انٹرنیشنل...

عمران خان کی سابق ساس لیڈی انیبل گولڈ سمتھ 91 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں

پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کی سابق...