میر علی میں خوارج کا خودکش حملہ ناکام، چار خوارجی جہنم واصل

Date:

شمالی وزیرستان کے علاقے  میرعلی میں ایک خارجی نے بارود سے بھری گاڑی سیکیورٹی فورسز کے کیمپ کی دیوار سے ٹکرائی، جس کے نتیجے میں گاڑی دھماکے سے پھٹ گئی، اور اسی دوران تین اور خوارج نے کیمپ کے اندر دھاوا بولنے کی کوشش کی۔سکیورٹی فورسز کی جانب سے  بہادرانہ اور وقت پر کی گئی کارروائی کے باعث وہ تینوں حملہ آور کیمپ میں داخل ہونے میں ناکام رہے اور فورسز نے انہیں موقع پر ہی جہنم واصل کر دیا۔حملے میں فورسز کو کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں اٹھانا پڑا۔ سکیورٹی ذرائع بتاتے ہیں کہ صرف پچھلے دو دن کے دوران افغان طالبان کی حمایت یافتہ 88 خوارج کو ہلاک کیا جا چکا ہے، جو اس عزم اور موثر کارروائی کا ثبوت ہے جسے افواجِ پاکستان اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے جاری رکھے ہوئے ہیں۔سکیورٹی فورسز کے مطابق نیشنل ایکشن پلان کے تحت یہ کارروائی تب تک جاری رہے گی جب تک ملک سے تمام خوارج اور انتہا پسند عناصر کا مکمل خاتمہ نہ ہو جائے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، ملک میں فی تولہ سونا 4500 روپے مہنگا ہو گیا

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ...

کراچی اور گردونواح میں 3.4 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے

کراچی اور اس کے گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے...

امریکا اور ایران مذاکرات کی تاریخ تاحال طے نہیں ہوئی: اعلیٰ حکومتی ذرائع

ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کے حوالے سے...