چین کا امریکہ پر بڑا الزام،نیشنل ٹائم سروس سینٹر پر سائبر حملے کا دعویٰ

Date:

 چین نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکی نیشنل سیکیورٹی ایجنسی نے اس کے نیشنل ٹائم سروس سینٹر کے نظام میں گھس کر بڑے پیمانے پر سائبر حملہ کیا، جس سے ملک کے مواصلاتی، مالیاتی، توانائی اور دفاعی نظام کو خطرات لاحق ہو گئے۔

چینی وزارتِ ریاستی سلامتی کے مطابق، تحقیقات سے انکشاف ہوا ہے کہ امریکی ادارے نے 2022 میں ایک غیر ملکی اسمارٹ فون برانڈ کی میسجنگ سروس کی کمزوری کا فائدہ اٹھاتے ہوئے چینی عملے کے آلات میں دراندازی کی، جس کے ذریعے حساس ڈیٹا اور اندرونی نیٹ ورکس تک رسائی حاصل کی گئی۔

بیان کے مطابق، امریکہ نے حملے کے دوران 42 مختلف اقسام کے خصوصی سائبر ہتھیار استعمال کیے، جبکہ 2023 سے 2024 کے درمیان چین کے ہائی پریسیژن ٹائمنگ سسٹم میں داخل ہونے کی بھی کوشش کی گئی۔

رپورٹس کے مطابق، نیشنل ٹائم سروس سینٹر جو کہ چائنیز اکیڈمی آف سائنسز کے تحت شی آن میں واقع ہے، ملک کے قومی معیاری وقت کی تیاری، دیکھ بھال اور ترسیل کا ذمہ دار ادارہ ہے۔ یہی وقت ٹیلی کمیونیکیشن، بینکنگ، توانائی، ٹرانسپورٹ اور دفاعی نظام کی بنیاد ہے۔

وزارت نے خبردار کیا کہ اگر وقت کے سگنلز میں چھیڑ چھاڑ کی جائے تو ملکی نیٹ ورکس میں نظامی خلل پیدا ہو سکتا ہے۔ چینی حکام نے واقعے کے بعد خطرات کے تدارک کے لیے حفاظتی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

بیجنگ نے امریکہ پر دوہرے معیار اپنانے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ امریکہ دوسروں پر وہی الزامات لگاتا ہے جو خود کرتا ہے۔دوسری جانب، امریکی سفارتخانے نے اب تک اس معاملے پر کوئی ردعمل نہیں دیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

اسلام آباد خود کش حملہ،تمام لاشوں کا پوسٹ مارٹم مکمل،ورثا کے حوالے

اسلام آباد جی الیون کچہری میں ہونے والے خودکش...

افغان,طالبان حکومت کا اسلام آبادخودکش دھماکے،واناکیڈٹ کالج حملے کی مذمت

افغانستان کی عبوری طالبان حکومت نے اسلام آباد کے...

27 ویں آئینی ترمیم میں تکنیکی غلطی،واپس سینیٹ میں جانے کا امکان

قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر سردار ایاز صادق کی...

ارنَب گوسوامی نے فالس فلیگ بیانیہ چور چور کر دیا،بھارتی حکومت اور سیکیورٹی اداروں پر کڑے سوالات

بھارتی اینکراور را ایجنٹ ارنب گوسوامی، جو ہمیشہ حکومتی...