پابندیوں کے اثرات سے نمٹنے کے لیے اقدامات شروع کر دیے، ایرانی نائب وزیر خارجہ حمید قنبری

Date:

 ایران کے نائب وزیر خارجہ برائے اقتصادی سفارت کاری حمید قنبری نے کہا ہے کہ تین یورپی ممالک کی جانب سے اقوام متحدہ کی قرارداد 2231 کے خاتمے کے بعد اسنیپ بیک پابندیوں کے غیر قانونی نفاذ کے جواب میں ایران نے متعدد اقدامات کیے ہیں۔

تہران میں ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے حمید قنبری نے واضح کیا کہ ایران ان پابندیوں کو تسلیم نہیں کرتا۔ ان کا کہنا تھا کہ حالیہ برسوں کے تجربات نے یہ ثابت کیا ہے کہ پابندیوں کے اثرات حقیقی ہیں، اسی لیے ملکی پالیسی اب پابندیوں سے فعال انداز میں نمٹنے اور ان کے اثرات ختم کرنے کے لیے مذاکرات کی طرف منتقل ہوچکی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ تجارتی سرگرمیوں اور عوامی زندگی پر پابندیوں کے اثرات کم کرنے کے لیے عملی اقدامات کیے گئے ہیں جن پر عملدرآمد جاری ہے۔

ایرانی نائب وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ اگر ملکی معیشت مضبوط ہو تو ایران مذاکرات کی میز پر بہتر پوزیشن میں ہوگا، اور یہی ایران کی موجودہ پالیسی کا بنیادی نکتہ ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

Gold کی قیمت میں بڑا اضافہ، ملک میں فی تولہ سونا 4500 روپے مہنگا ہو گیا

Karachi میں ملک بھر میں Gold کی قیمت میں...

Karachi اور گردونواح میں 3.4 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے

Karachi اور اس کے گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے...

United States اور Iran مذاکرات کی تاریخ تاحال طے نہیں ہوئی: اعلیٰ حکومتی ذرائع

Iran اور United States کے درمیان مذاکرات کے حوالے...