امریکی لغت میں انسانی حقوق اس وقت تک قابل احترام ہیں جب تک کہ اسرائيلی حکومت تک نہ پہنچیں،غریب آبادی

Date:

ایران کی سرکاری خبر ایجنسی ارنا کے مطابق ایران کے نائب وزير خارجہ کاظم غریب آبادی نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ  ذرائع ابلاغ نے، مقبوضہ فلسطین کے لئے انسانی حقوق کی خصوصی رپورٹر محترمہ فرانسسکا البانیز کے خلاف امریکی حکومت کی پابندیاں معطل کرنے پر مبنی فیڈرل امریکی کورٹ کے عبوری حکم کی خبر دی ہے۔”

انھوں نے اپنی اس پوسٹ میں لکھا ہے کہ "امریکی لغت میں انسانی حقوق اس وقت تک قابل احترام ہیں کہ اسرائيلی حکومت تک نہ پہنچیں۔

جب بھی غزہ میں انجام دیئے گئے جرائم پر صیہونی حکومت اور اس کے حامیوں کی جواب دہی کی بات آتی ہے تو واشنگٹن قانون کے دفاع کے بجائے، پابندی، دھمکی اور مسلسل خوفزدہ کرنے کے حربے کا سہارا لیتا ہے۔

کاظم غریب آبادی نے لکھا ہے کہ  بین الاقوامی فوجداری عدالت میں صیہونی حکومت کی جواب دہی کا مطالبہ کرنے پر اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی خصوصی رپورٹر کے خلاف پابندی، امریکا میں انسانی حقوق کی حقیقت برملا کردیتی ہے۔

انھوں نے اپنی اس پوسٹ میں لکھا ہے کہ  انسانی حقوق دشمنوں کے لئے اور اتحادیوں کے لئے استثنا اور تحفظ، یہ وہی دوہرا معیار ہے جس نے برسوں سے بین الاقوامی عدالت کو واشنگٹن کے سیاسی مفادات کا یرغمال بنا رکھا ہے۔

ایران کے سینیئر سفارتکار کاظم غریب آبادی نے اپنی اس پوسٹ میں لکھا ہے کہ ” یہ نہیں ہوسکتا کہ امریکا قانون پر مبنی نظام کی بات بھی کرے اور اسی کے ساتھ جو بھی ادارہ اور ماہر اسرائیلی حکومت کے جرائم کا مسئلہ اٹھائے، اس پر دباؤ بھی ڈالے۔”

انھوں نے لکھا ہے کہ اگر بین الاقوامی قوانین صرف اس وقت تک معتبر ہوں کہ امریکی اتحادیوں کو ٹچ نہ کریں تو پھر یہ قانون نہيں بلکہ تسلط کا حربہ ہیں۔ "

کاظم غریب آبادی نے اپنی اس پوسٹ کے آخر میں لکھا ہے کہ اقوام متحدہ کے مشن کی خود مختاری، بین الاقوامی ماہرین کا حق تحفظ اور ظلم و ستم کا نشانہ بننے والے فلسطینیوں کا عدل وانصاف کا حق صیہونی حکومت کی جواب دہی سے واشںگٹن کے خوف وہراس کی بھینٹ نہیں چڑھنا چاہئے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

توشہ خانہ کا نیا ریکارڈ سامنے آگیا،کس کس کو تحائف ملے؟

اسلام آباد میں کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری...

سرکاری افسران کے اثاثوں کی نگرانی کیلئے اے آئی نظام متعارف کرانے کا فیصلہ

اسلام آباد: حکومت نے سرکاری افسران کے اثاثوں اور...

پنکی کیس کراچی پولیس کے لیے ٹیسٹ کیس بن گیا، 869 مشتبہ نمبرز کا انکشاف

کراچی پولیس چیف آزاد خان نے کہا ہے کہ...

معاہدہ نہ کیا تو ایران کو مکمل تباہ کر دیا جائے گا، ٹرمپ کی نئی دھمکی

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر...