پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس 2025 کی افتتاحی تقریب کل منعقد ہوگی

Date:

پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس 2025 کی افتتاحی تقریب کل ایکسپو سینٹر کراچی میں منعقد کی جا رہی ہے، جس کے مہمانِ خصوصی وفاقی وزیرِ دفاع ہوں گے۔

یہ نمائش پاک بحریہ کا ایک نمایاں اور کلیدی اقدام ہے جس کا مقصد بحری آگاہی اور ملکی بلیو اکانومی کے فروغ کو یقینی بنانا ہے۔

پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس کا دوسرا ایڈیشن 3 سے 6 نومبر 2025 تک کراچی ایکسپو سینٹر میں منعقد ہو رہا ہے، جس میں دنیا کے مختلف خطوں سے 178 نمائش کنندگان شریک ہیں، جن میں 28 بین الاقوامی اور 150 مقامی ادارے شامل ہیں۔

مزید برآں، یورپ، ایشیا، شمالی و جنوبی امریکہ اور مشرقِ بعید سے تعلق رکھنے والے 133 بین الاقوامی وفود بھی اس نمائش میں شرکت کر رہے ہیں۔

ان میں برطانیہ، اٹلی، ایران، تُرکیہ، سعودی عرب، آسٹریلیا، مصر اور چین سمیت 44 ممالک کے نمائندے شامل ہیں۔
نمائش میں سندھ اور بلوچستان کی حکومتوں کے خصوصی پویلین بھی موجود ہیں جن کا مقصد ملکی بحری شعبے میں سرمایہ کاری کے فروغ کو یقینی بنانا ہے۔

میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس میں بی ٹو بی اور بی ٹو جی ملاقاتیں، اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط بھی شامل ہوں گے تاکہ غیر ملکی مندوبین، سرکاری حکام اور بحری صنعت سے وابستہ اسٹیک ہولڈرز کے درمیان تعاون اور شراکت داری کو فروغ دیا جا سکے۔

اس موقع پر بندرگاہوں، شپنگ، ماہی گیری، اور ساحلی ترقی جیسے اہم شعبوں میں سرمایہ کاری کے نئے مواقع تلاش کیے جائیں گے۔

نمائش کے ساتھ ساتھ دو روزہ انٹرنیشنل میری ٹائم کانفرنس بھی 4 سے 5 نومبر تک پاک بحریہ کے زیرِ انتظام منعقد کی جائے گی، جس کا موضوع “پائیدار ترقی کے لیے بلیو اکانومی کی صلاحیتوں سے استفادہ ہے۔

اس کانفرنس میں ممتاز قومی و بین الاقوامی ماہرین اور اسکالرز اپنے تحقیقی مقالے پیش کریں گے تاکہ بلیو اکانومی کے فروغ، بحری وسائل کے مؤثر استعمال اور علاقائی تعاون کے نئے پہلوؤں پر روشنی ڈالی جا سکے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

اسلام آباد خود کش حملہ،تمام لاشوں کا پوسٹ مارٹم مکمل،ورثا کے حوالے

اسلام آباد جی الیون کچہری میں ہونے والے خودکش...

افغان,طالبان حکومت کا اسلام آبادخودکش دھماکے،واناکیڈٹ کالج حملے کی مذمت

افغانستان کی عبوری طالبان حکومت نے اسلام آباد کے...

27 ویں آئینی ترمیم میں تکنیکی غلطی،واپس سینیٹ میں جانے کا امکان

قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر سردار ایاز صادق کی...

ارنَب گوسوامی نے فالس فلیگ بیانیہ چور چور کر دیا،بھارتی حکومت اور سیکیورٹی اداروں پر کڑے سوالات

بھارتی اینکراور را ایجنٹ ارنب گوسوامی، جو ہمیشہ حکومتی...