پنجاب حکومت نےصوبہ بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں 7 روز کی توسیع کردی

Date:

پنجاب بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں سات روز کی توسیع کر دی گئی ہے، جس کے دوران ہر قسم کے احتجاج، جلسے، جلوس، ریلیوں، دھرنوں اور اجتماعات پر پابندی برقرار رہے گی۔

ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق دفعہ 144 کے تحت عوامی مقامات پر چار یا زائد افراد کے جمع ہونے پر مکمل پابندی ہوگی، جبکہ اسلحے کی نمائش اور لاؤڈ اسپیکر کے استعمال کی بھی اجازت نہیں ہوگی۔

ترجمان نے بتایا کہ اشتعال انگیز، نفرت آمیز یا فرقہ وارانہ مواد کی اشاعت اور تقسیم پر بھی سخت پابندی عائد ہے۔ یہ فیصلہ امن و امان کے قیام اور انسانی جانوں و املاک کے تحفظ کے پیشِ نظر کیا گیا ہے۔

تاہم ترجمان کے مطابق یہ پابندی شادی کی تقریبات، جنازوں اور تدفین پر لاگو نہیں ہوگی، جب کہ سرکاری فرائض انجام دینے والے افسران، اہلکار اور عدالتیں اس پابندی سے مستثنیٰ ہیں۔

مزید کہا گیا ہے کہ لاؤڈ اسپیکر صرف اذان اور جمعے کے خطبے کے لیے استعمال کیا جا سکے گا۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے ہفتہ 8 نومبر تک دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

اسلام آباد خود کش حملہ،تمام لاشوں کا پوسٹ مارٹم مکمل،ورثا کے حوالے

اسلام آباد جی الیون کچہری میں ہونے والے خودکش...

افغان,طالبان حکومت کا اسلام آبادخودکش دھماکے،واناکیڈٹ کالج حملے کی مذمت

افغانستان کی عبوری طالبان حکومت نے اسلام آباد کے...

27 ویں آئینی ترمیم میں تکنیکی غلطی،واپس سینیٹ میں جانے کا امکان

قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر سردار ایاز صادق کی...

ارنَب گوسوامی نے فالس فلیگ بیانیہ چور چور کر دیا،بھارتی حکومت اور سیکیورٹی اداروں پر کڑے سوالات

بھارتی اینکراور را ایجنٹ ارنب گوسوامی، جو ہمیشہ حکومتی...