پاکستان اور کینیڈا کے درمیان زرعی تعاون کے فروغ پراتفاق

Date:

پاکستان اور کینیڈا نے زرعی شعبے میں تعاون کے فروغ پر اتفاق کیا ہے۔ وفاقی وزیر برائے غذائی تحفظ رانا تنویر حسین اور کینیڈین ہائی کمشنر طارق علی خان کے درمیان ملاقات میں دونوں ممالک نے زرعی ترقی، جدت اور غذائی تحفظ کے میدان میں شراکت داری بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔

اجلاس میں ہائبرڈ بیجوں کی تیاری، لائیو اسٹاک کی افزائش اور فیڈ فارمولیشن کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر غور کیا گیا۔ وفاقی وزیر نے پاکستان میں زرعی مشینری کی مقامی تیاری کے لیے مشترکہ منصوبوں کی تجویز بھی پیش کی۔

انہوں نے کہا کہ کینولا کی کاشت کے فروغ سے نہ صرف زرعی پیداوار میں اضافہ ممکن ہوگا بلکہ کسانوں کی آمدنی میں بہتری اور عالمی منڈیوں تک رسائی کے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔ کینیڈا کے ساتھ شراکت داری سے پاکستان کی زرعی برآمدات کو عالمی سطح پر فروغ ملے گا۔

دونوں ممالک نے سرٹیفکیشن، مارکیٹ تک رسائی اور تکنیکی تعاون کے لیے ایک مشترکہ ورکنگ گروپ تشکیل دینے پر بھی اتفاق کیا۔ ایس آئی ایف سی کی مؤثر پالیسیوں نے غیرملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد کو بڑھایا ہے، جو ملکی معیشت کے استحکام میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

اپنی جوہری تنصیبات کو مزید طاقت کے ساتھ دوبارہ تعمیر کریں گے: ایرانی صدر

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ...

جنوبی شام،قنیطرہ میں قابض اسرائیلی افواج اور شامی نوجوانوں کے درمیان شدید جھڑپیں

جنوبی شام کے علاقے قنیطرہ میں قابض اسرائیلی افواج...

بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کی نئی فلم کنگ کا ٹریلر جاری کر دیا گیا

بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کی نئی...

یکم نومبر1947 کی کہانی بزرگوں کی زبانی

تحریر: انصارمدنی گلگت کے اکثرعلاقوں میں آج بھی بزرگ بیاک...