گوادر انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی،پاک فوج کی کاوشوں سےنوجوانوں کے لیے عالمی سطح کی معیارِ تعلیم کا بے مثال مرکز

Date:

گوادر انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی پاک فوج کی کاوشوں سے گوادر کے نوجوانوں کے لیے عالمی معیار کی تعلیم و تربیت کا ایک نمایاں مرکز بن چکا ہے۔

2005 میں قائم ہونے والا یہ ادارہ اب تک سیکڑوں ہنر مند طلبہ و طالبات کو عملی اور تکنیکی تربیت فراہم کر چکا ہے۔ حال ہی میں جنرل آفیسر کمانڈنگ گوادر ڈویژن نے ادارے کے ہونہار طلبہ و طالبات سے خصوصی ملاقات کی، جس میں انہوں نے نوجوانوں کے جذبے اور عزم کو سراہا۔

جی او سی گوادر ڈویژن کا کہنا تھا کہ یہاں کے طلبہ بین الاقوامی معیار کی تکنیکی تعلیم حاصل کر رہے ہیں اور یہی نوجوان پاکستان کے روشن مستقبل کے معمار ہیں۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ نوجوانوں کا کردار وطن کی تعمیر و ترقی میں مرکزی حیثیت رکھتا ہے، اور تعلیم کے ساتھ دیانتداری، خلوصِ نیت اور محنت ہی ایک مضبوط پاکستان کی ضمانت ہیں۔

انہوں نے طلبہ کو ہدایت کی کہ وہ اپنی صلاحیتوں کو علم و تحقیق کے فروغ اور ملک کی ترقی میں صرف کریں، کیونکہ پاکستان کا مستقبل انہی باصلاحیت نوجوانوں سے وابستہ ہے جو اپنی کامیابی کے ساتھ وطن کی خدمت کا عزم رکھتے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود تقریباً 29 فیصد حصہ ٹیکسوں پر مشتمل

پیٹرول اور ڈیزل کی حالیہ قیمتوں میں نمایاں کمی...

اسلام آباد ڈکلریشن کے تحت امریکاایران تکنیکی مذاکرات کل سوئٹزرلینڈ میں ہوں گے

اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے تحت امریکا اور ایران...

ایران-امریکا معاہدے کی راہ میں چار بڑے چیلنجزز کون کون سے ہیں؟

العربیہ اردو کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اگرچہ...