بھارت پھر فالس فلیگ آپریشن کرنا چاہتا ہے،جوکرنا ہے کرے،ہمارا جواب بھرپور اور مؤثر ہوگا،ڈی جی آئی ایس پی آر

Date:

بھارت کے عزائم بے نقاب،پاکستان کا دوٹوک انتباہ، فالس فلیگ آپریشن کا ہر وار ناکام بنائیں گے،پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نےانکشاف کیا کہ بھارت سمندر کے راستے فالس فلیگ آپریشن کی تیاری میں ہے

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ بھارت ممکنہ طور پر بحری کارروائی کر کے پاکستان پر الزام لگانے کا منصوبہ بنا رہا ہے
مگر پاک فوج پوری طرح چوکس ہے،پاکستان کے خلاف کسی بھی مہم جوئی کا جواب بھرپور اور مؤثر ہوگا۔ پاکستان کی مسلح افواج ہر سطح پر ملک کی دفاعی سرحدوں کے محافظ ہیں۔

بھارت پھر فالس فلیگ آپریشن کرنا چاہتا ہے،جوکرنا ہے کرے،ہمارا جواب بھرپور اور مؤثر ہوگا،ڈی جی آئی ایس پی آر

احمد شریف چوہدری نے واضح کیا کہ پاک فوج سیاست سے دور رہنا چاہتی ہے، مگر قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں۔ان کا کہنا تھا ہم بھارت کی ہر سازش سے آگاہ ہیں، سمندر سے لے کر سرحدوں تک، ہر محاذ پر پاکستان تیار ہے

ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ رواں سال 62 ہزار سے زائد انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز کیے جا چکے ہیں، جن میں 1667 دہشتگرد ہلاک اور 582 پاکستانی جوان شہید ہوئے۔

انہوں نے کہا یہ قربانیاں اس بات کی گواہ ہیں کہ ہم دشمن کے ہر ناپاک منصوبے کو ناکام بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔بھارت سن لے کوئی فالس فلیگ، کوئی جھوٹا بہانہ، پاکستان کی سلامتی کو چیلنج نہیں کر سکتا۔قوم ایک ہے، فوج تیار ہے، اور دشمن کو ہر محاذ پر شکست ہوگی

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

اسلام آباد خود کش حملہ،تمام لاشوں کا پوسٹ مارٹم مکمل،ورثا کے حوالے

اسلام آباد جی الیون کچہری میں ہونے والے خودکش...

افغان,طالبان حکومت کا اسلام آبادخودکش دھماکے،واناکیڈٹ کالج حملے کی مذمت

افغانستان کی عبوری طالبان حکومت نے اسلام آباد کے...

27 ویں آئینی ترمیم میں تکنیکی غلطی،واپس سینیٹ میں جانے کا امکان

قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر سردار ایاز صادق کی...

ارنَب گوسوامی نے فالس فلیگ بیانیہ چور چور کر دیا،بھارتی حکومت اور سیکیورٹی اداروں پر کڑے سوالات

بھارتی اینکراور را ایجنٹ ارنب گوسوامی، جو ہمیشہ حکومتی...