نجکاری کمیشن بورڈ کا ملک کے تین اہم بین الاقوامی ہوائی اڈے نجکاری پروگرام میں شامل کرنے کی سفارش

Date:

اسلام آباد میں وزیرِاعظم کے مشیر برائے نجکاری محمد علی کی زیرِ صدارت نجکاری کمیشن بورڈ کے اجلاس میں تین بین الاقوامی ہوائی اڈوں کو موجودہ نجکاری پروگرام میں شامل کرنے کی سفارش کی گئی۔

اجلاس کے بعد میڈیا کو جاری اعلامیہ میں بتایا گیا کہ اسلام آباد، لاہور اور کراچی کے ہوائی اڈوں سے متعلق سفارشات کابینہ کی نجکاری کمیٹی کو بھیج دی گئی ہیں۔

اعلامیہ کے مطابق ان ہوائی اڈوں کا انتظام طویل المدتی رعایتی بنیادوں پر نجی شعبے کے حوالے کرنے کی تجویز دی گئی ہے تاکہ انتظامی امور میں بہتری اور سرمایہ کاری میں اضافہ ممکن بنایا جا سکے۔

اجلاس میں ہاؤس بلڈنگ فنانس کمپنی لمیٹڈ، قومی ایئر لائن اور تین بین الاقوامی ہوائی اڈوں کی نجکاری سے متعلق اہم فیصلے بھی کیے گئے۔

ہاؤس بلڈنگ فنانس کمپنی لمیٹڈ کی نجکاری کے لیے ریفرنس پرائس اور سیل پرچیز ایگریمنٹ کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، جبکہ بولی کا عمل ریفرنس پرائس کی منظوری اور کابینہ کی توثیق کے بعد شروع کیا جائے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

ایران نے خلیجِ عمان میں ایک آئل ٹینکر کو تحویل میں لے لیا ہے۔

ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی حکام کا کہنا...

صوبہ بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل میں ہیضے کی وبا کے باعث 8 افراد جاں بحق

ضلعی افسر صحت عبدالغفار کھیتران نے بتایا کہ جاں...

چین کےبغیر پائلٹ جہاز جیو تیان نے اپنی پہلی آزمائشی پرواز مکمل کر لی۔

چین کے خود تیار کردہ بغیر پائلٹ فضائی جہاز...